سیاسی قیادت نئے چیف جسٹس آف پاکستان سے بلاامتیاز انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پُرامید

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سیاسی رہنماؤں  نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بطور 29ویں چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی زیرِ قیادت عدالت بلاامتیاز انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے امید ظاہر کی کہ نئے چیف جسٹس کے دور میں انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھا جائے گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دیتے ہوئے شہباز شریف نے زور دیا کہ انصاف کی فراہمی صرف آئین، قانون اور قواعد کی پاسداری سے ہی ممکن ہے۔

ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے نئے چیف جسٹس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام انصاف کی فراہمی کے منتظر ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس تعیناتی سے پوری دنیا میں پاکستان کی عدلیہ کے وقار اور ساکھ میں اضافہ ہوگا۔

مریم نواز نے بھی نئے چیف جسٹس کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی تعیناتی کے ساتھ عدالتوں میں انصاف کی واپسی ہوگی۔

گزشتہ روز پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ انصاف کا ترازو ہر شہری کے لیے متوازن ہو گا، سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ’پروجیکٹ عمران‘ کے ذریعے ہونے والی ناانصافیوں سے نجات ملے گی۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے بھی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے ایوان صدر اسلام آباد میں تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد انہیں مبارکباد دی اور عدلیہ کا اعلیٰ ترین عہدہ سنبھالنے پر نئے چیف جسٹس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایک بیان میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے چیف جسٹس کو مبارکباد دی، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تجربہ کار قانونی ماہر ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدلیہ ان کی مدبرانہ قیادت میں آئین اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے انصاف فراہم کرے گی۔

راجا پرویز اشرف نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ پارلیمنٹ، ایگزیکٹو اور عدلیہ سمیت ریاست کے تمام ادارے عام شہریوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کا انحصار آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر ہے، انصاف کی فوری فراہمی سے سماج میں نظم و ضبط اور ہم آہنگی آئے گی۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے جسٹس فائز عیسیٰ کو حلف اٹھاتے وقت اپنی اہلیہ کو ساتھ کھڑا کرنے پر سراہا۔

شیری رحمٰن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اہلیہ کو بھی حلف برداری میں اپنے ساتھ کھڑے ہونے کو کہا، یہ خواتین کی نمائندگی، شمولیت اور مساوات کے حوالے سے ایک اہم پیغام ہے۔

ایک اور بیان میں نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے بھی نئے چیف جسٹس کو مبارکباد دی۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کا صیہونی انتخابات پر اعتراض

?️ 7 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نے تبدیلی والی حکومت تشکیل دینےاورا

حزب اللہ کے خیبر آپریشن کے اہم پیغامات

?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: فوجی امور کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ خیبر

نیوز ویک: العدید پر ایران کا حملہ امریکہ کے لیے قیمتی سبق لے کر آیا

?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: نیوز ویک میگزین نے اپنے ایک مضمون میں ایران کی

پیلی واسکٹوں نے اڑایا پیرس کا مزاق

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی پیلی جیکٹ تحریک کے پہلے مظاہرے نومبر 2018  میں ایندھن

داعش کا مغربی عراق میں آپریشن کا منصوبہ ناکام

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:  مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں چھٹی پولیس ایمرجنسی رجمنٹ

برکس اجلاس؛ شمالی دنیا کے خلاف جنوبی دنیا کا اتحاد

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے گزشتہ رات ایک

صہیونی فوج کا جنوبی شام پر حملہ، 6 نوجوان گرفتار

?️ 19 فروری 2026 سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک نے سرکاری خبر رساں ادارے (سانا) کے

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد 7 افراد پر پابندی عائد

?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبری)  گذشتہ روز قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے