?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو فوج کے ’غیر سیاسی‘ رہنے کے مؤقف سے “موقع کا فائدہ اٹھانا’ چاہیے اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کےلیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں تھنک ٹینک سینٹر فار انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کی جانب سے ’اسلام آباد کنکلیو 2022‘ کے سیشن کے دوران صدر عارف علوی نے خطاب کیا۔
عارف علوی نے کہا کہ فوج نے سب کے سامنے اعلان کیا ہے کہ وہ اب سیاست سے دور رہے گی، سیاستدان ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
صدر عارف علوی سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کا حوالہ دے رہے تھے جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ تقریباً7 دہائیوں تک فوج نے سیاست میں میں ’غیر آئینی‘ طور پر مداخلت کی جس کے بعد اب ’غیر سیاسی‘ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیاسی بحران کے حوالے صدر عارف علوی نے کہا کہ سیاستدانوں کو تمام متنازع معاملات پر بات چیت کرنی چاہیے
انہوں نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سیاسی بحران اور پولرائزیشن سے نکالنے کے لیے سیاستدانوں ہر معاملے پر آپس میں بات کریں، کوئی بھی ایسا معاملہ نہیں ہے جس پر بات نہ کی جاسکے ۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تعلقات ملکی سلامتی کے لیے بہت اہم ہے۔
صد مملکت نے کہا کہ جمہوریت، دفاع، معلومات، رابطے، سیکیورٹی اور معاشی آزادی ملک کی وسیع سلامتی اور سیکیورٹی کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی مسائل سمیت، صحت، معاشی، ذرائع ابلاغ اور ترقی کے مسائل پر بحث اشرافیہ کے نقطہ نظر سے کی جاتی ہے۔
اسلام آباد میں تھنک ٹینک سینٹر فار سسٹینبل ڈولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کی جانب سے ’سسٹینبل ڈولپمنٹ کانفرنس‘ میں خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ عوام کو پانی، توانائی اور قدرتی وسائل کی بچت کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس کرنا چاہیے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ ہماری غیر ذمہ دارانہ رویے ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے کو مزید پائیدار بنانے کے لیے اسے جدید بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زرعی طریقوں میں آرٹیفشل انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پیداوار کو مزید بہتر بنا سکتا ہے۔
صدر نے کہا کہ آرٹیفشل انٹیلی اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر خوراک کی کمی سے نمٹنا جاسکتا ہے
انہوں نے نیدرلینڈز کی مثال بھی پیش کی، جس پر عارف علوی نے کہا کہ نیدرلینڈ پاکستان سے 19 گنا چھوٹا ملک ہے لیکن فصل اور پانی کے انتظام کے لیے آرٹیفشل انٹیلی کے موثر استعمال کی وجہ سے، یہ دنیا بھر میں خوراک کا دوسرا بڑا برآمد کنندہ ملک ہے۔
تقریب سے ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد سلیری، پی ٹی آئی رہنما سینیٹر ثانیہ نشتر اور وزیر تجارت نوید قمر نے بھی خطاب کیا۔


مشہور خبریں۔
ممدانی کا ٹرمپ کو طنزیہ پیغام: مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: نیویارک کے منتخب مسلمان میئر زہران ممدانی، جنہوں نے منگل
نومبر
تل ابیب اور ریاض کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تردید
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:ٹائمز آف اسرائیل نے صیہونی حکومت کی قومی سلامتی کے مشیر
مئی
روضہ امام حسین (ع) کے ارد گرد کڑی نگرانی
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:آستان امام حسین (ع) سے وابستہ محکمہ نظم و نسق نے
جولائی
غزہ جنگ کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: 25 مارچ 2025 کی عام قرارداد کی منظوری کے بعد، جس
جون
پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اپوزیشن کی قیادت کیلئے نامزد کردیا
?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے پیر
اکتوبر
پیوٹن کا دورہ تہران، روس کو تنہا کرنے میں مغرب کی ناکامی
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ
جولائی
شام میں نکاح افغانستان میں طلاق
?️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:داعش کے خلاف جنگ سے لے کر بڑے پیمانے پر تباہی
ستمبر
عبرانی میڈیا: غزہ کی تباہی نے سعودی عرب معاہدے کے عمل کو تباہ کر دیا
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: کیا سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کا راستہ
اگست