سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی صورتحال کے تحت فیصلے کرنے ہوتے ہیں،صدر مملکت

?️

لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی،صورتحال کے تحت فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعلٰی پنجاب کے درمیان ہوئی،ملاقات میں مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر باہمی دلچپسی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پرویز الٰہی نے پنجاب کے ترقیاتی کاموں پر صدر مملکت کو آگاہ کیا۔صدر مملکت نے اسحاق ڈر سے ملاقات پر اعتماد میں لیا۔ملاقات میں رہنماؤں نے خراب معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ چند ماہ میں یہ حکومت پاکستان کو معاشی لحاظ سے کئی برس پیچھے لے گئی،معیشت روز بروز گر رہی ہے اور یہ اپنا اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں۔

وفاق پر مسلط ٹولہ صرف سیاست بچانا چاہتا ہے،آج ریاست بچانے کا سوال سب سے پہلے ہے۔انکا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سب کو پاکستان کیلئے سوچنا ہو گا،پنجاب کی وزارت اعلٰی عمران خان کی امانت ہے اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستانی بن کر صرف ملک کیلئے سوچنا ہو گا،سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی،صورتحال کے تحت فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔

پاک وطن ہم سے اتحاد اور سیاسی رواداری کا تقاضا کر رہا ہے،معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،اللہ تعالٰی سے پوری امید ہے کہ پاکستان کیلئے بہتر راستہ نکل آئے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی سے وفاقی وزیر امور معاشیات ایاز صادق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔ وفاقی وزرا کی صدر مملکت سے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورت حال اور قانون سازی کے امور پرگفتگو کی گئی۔ صدر سے ملاقات میں وفاقی وزراء نے معاملات آگے بڑھانے کے لیے شرائط پیش کیں۔ذرائع وفاقی وزراء کے مطابق انہوں نے صدر سے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو قومی اسمبلی میں واپس آنے کا کہا جائے۔

مشہور خبریں۔

محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

?️ 13 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے ملک

شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب کی سنگین صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

?️ 15 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کی

بحرینی انٹیلی جنس فورسز کو اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں تربیت دیتی ہیں: جرنل وال سٹریٹ

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:     ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکی صدر جو

ایرانی قوم دباؤ میں پیچھے نہیں ہٹے گی: نائب وزیر خارجہ

?️ 19 اگست 2026سچ خبریں: وزارت خارجہ کے نائب وزیر کاظم غریب آبادی نے اپنے

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تحقیقات کے نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا:عراقی سیاسی رہنما

?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:ایک عراقی سیاستدان نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس

غزہ میں جرائم کی کوئی حد نہیں

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے جنگی وزیر یواف گیلنٹ نے اس حکومت کی

بانی پی ٹی آئی کے خاندان کے بیانیے کی نفی ہوگئی۔ طلال چوہدری

?️ 2 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری

ایرانی انتخاباتی مناظروں پر المیادین چینل کا خصوصی پروگرام

?️ 9 جون 2021سچ خبریں:لبنان کے المیادین نیوز چینل نے ایران کےدوسرے انتخاباتی مناظروں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے