سیاست میں بات چیت کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے۔ عطا اللہ تارڑ

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں بات چیت کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔ تاہم وزیر اعظم شہباز شریف ساری صورتحال کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔ اور وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ادویات، راشن، کیمپس اور دیگر ضروری اشیا امداد کے لیے بھیجی جا رہی ہیں۔ اور یہ ایک قومی ایشو ہے اس پر سیاست بالکل نہیں ہوگی۔ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ امیر مقام سیلاب متاثرین میں خود امدادی سامان تقسیم کر رہے ہیں۔ اور سیلاب متاثرین کے لیے وفاقی حکومت نے امدادی سامان کے ٹرک روانہ کیے ہیں۔ یہ ایک قدرتی آفت ہے اور انسانی بس میں جو کچھ ہوا تعاون جاری رہے گا۔

27ویں ترمیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم پر تاحال کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ صرف میڈیا کے ذریعے 27 ویں ترمیم کے حوالے قیاس آرائیاں سننے کو مل رہی ہیں۔ 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پوری قوم کے سامنے لایا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کی برآمدات میں مسلسل دسویں مہینے تنزلی، جون میں 19 فیصد گھٹ گئیں

?️ 4 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات مالی سال 23-2022

تربیلہ ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی، سپل وے کھولنے کا فیصلہ

?️ 3 ستمبر 2025ہری پور (سچ خبریں) تربیلہ ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی کی

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:واٹس ایپ نے ایک بار پھر ایپلی کیشن میں نیا فیچر

افغانستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ، اشرف غنی نے وزیر داخلہ کو عہدے سے برطرف کردیا

?️ 21 مارچ 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں آئے دن حملوں میں شدید اضافہ ہورہا

’پاکستانی جنگ میں واقعی ماہر ہیں ان سے لڑنا آسان نہیں‘ سابق بھارتی جنرل پی آر شنکر کا اعتراف

?️ 12 مئی 2025نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارتی فوج کے ریٹائرڈ جنرل پی آر شنکر

3000 برطانوی فوجی یوکرین میں لڑ رہے ہیں:برطانوی اخبار

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:یوکرین میں موجود جارجیائی کرائے کے فوجیوں کے کمانڈر نے اعلان

ایتھوپیا اور اریٹیریا کے تعلقات منقطع ہونے کے بعد قاہرہ میں چار فریقی سربراہی اجلاس کی میزبانی

?️ 4 اکتوبر 2026سچ خبریں:مصر کے شہر العلمین میں مصر، اریٹریا، سوڈان اور صومالیہ کے

صہیونی فوج کی جانب سے غزہ جنگ کے خاتمے کا اعلان

?️ 21 جون 2024سچ خبریں: صہیونی حریتز میڈیا نے بعض ذرائع کے حوالے سے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے