?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چینی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ہے اور بطور ہمسایہ پاکستان ہم سے جتنا بھی فائدہ لینا چاہتا ہے ہم اسے دینے کو تیار ہیں۔
نج ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں انڈرسٹیڈنگ چین فورم کے زیر اہتمام نئے چینی قونصل جنرل کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں موجود شرکاء نے پاکستان چائنہ تعلقات سمیت باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔
شرکاء کی جانب سے پاکستان اور چائنہ کے مابین فری ٹریڈ اور فضائی سفر کی تعداد بڑھنے کی تجاویز دی گئیں۔چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
سی پیک کا منصوبہ پاکستان اور چین کے مابین دوستانہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
چائنہ کو پاکستان میں نئی ٹیکسٹائل، مشینری ، اور جوتا سازی سمیت نئی صنعتیں لگانی چاہئیے جس سے روزگار بڑھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک اور چین کے مابین نومبر 2021 میں 125 بلین ڈالر کی تجارت ہوئی جب کہ ہاکستان کے ساتھ تجارت کا حجم اس سے کم تھا۔تاہم چین کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تجارت کو مزید فروغ دے تاکہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید درینہ ہوں۔
دوسری جانب پاکستان میں تعینات روسی قونصل جنرل آندرے فیڈروف کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں پاکستان کو سستی گیس اور تیل کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے روسی دورے کے دوران تیل کی تجارت پر بات چیت ہوئی تھی، روس پر لگنے والی پابندیاں پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بھی متاثر کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی پاکستانی حکومت سمجھدار ہے، ہم امید کرتے ہیں تجارتی معاملات اور تیل کی خریداری کے معاملے کو بہتر انداز میں ڈیل کریں گے۔
مشہور خبریں۔
وزیر خارجہ کی سعودی سفیر سے ملاقات،تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی سفیر کی ملاقات
دسمبر
لبنان میں صدارتِ کے لیے جنرل جوزف عون کی نامزدگی پر سیاسیدانوں کا ردعمل
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان میں صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے جنرل جوزف عون
جنوری
پنجاب حکومت نےالیکشن کمیشن سے ضمنی انتخاب کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے
?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان کی
اکتوبر
کیا تائیوان نئی عالمی جنگ کا نقارہ بجائے گا؟
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:بیجنگ نے کہا کہ تائیوان کے صدر کے اقدامات دراصل اشتعال
اپریل
غزہ میں جنگ بندی کے امریکی منصوبے کی حقیقیت ؛عطوان کی زبانی
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے جنگ بندی کے امریکی منصوبے کو غزہ
جون
وزیر اعظم نےدنیا کے سامنے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا: فواد چوہدری
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے
ستمبر
حزب اللہ نے فلسطینی کمانڈر العاروری کا بدلہ کیسے لیا؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: صالح العروری کے قتل کے ابتدائی ردعمل کے ایک حصے
جنوری
نیتن یاہو اور ٹرمپ کے معاہدہ
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار کے تجزیہ کار عودیہ بشارت کے مطابق تمام
ستمبر