🗓️
لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف ناقابل فراموش خدمات انجام دیں، سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے سی ٹی ڈی کی جدید انداز میں مہارت اور صلاحیتوں کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ نے سی ٹی ڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے سی وی ای بلاک، سی ٹی ڈی ٹریننگ اسکول بلاک اور سی ٹی ڈی ہیلپ لائن 080011111 کا بھی افتتاح کیا۔
وزیر اعلیٰ نے سی ٹی ڈی فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھا اور سی ٹی ڈی کی جدید انداز میں مہارت اور صلاحیتوں کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ کو سی ٹی ڈی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
وزیر اعلیٰ نے فائرنگ رینج میں سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا اور خود بھی پسٹل سے فائرنگ پریکٹس کی۔ انہوں نے سی ٹی ڈی فورس کے لیے 2 ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا بھی اعلان کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف ناقابل فراموش خدمات انجام دیں، سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کے لیے 54 کنال اراضی فوری طور پر فراہم کرنے اور مزید 10 اضلاع میں سی ٹی ڈی کے دفاتر کی تعمیر کے لیے اراضی دینے کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوارٹر تک رسائی کے لیے سڑکوں کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر ہوگی، سی ٹی ڈی کو ڈرون لوکیٹر، اسنائپر اور دیگر آلات فراہم کیے جائیں گے، سی ٹی ڈی کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ کا قیام عمل میں لائیں گے، سی ٹی ڈی کی دیگر ضروریات کو بھی پورا کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
شام کے صوبہ حلب میں دھماکہ؛6افراد ہلاک،30زخمی
🗓️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے صوبہ
جنوری
غزہ کے دفاع میں برطانوی عوام کے مظاہروں کا نیا دور
🗓️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: برطانوی عوام فلسطین کی حمایت میں ایک مظاہرے کی تیاری
مارچ
طالبان حکومت کو تسلیم کرلو؛طالبان وزیر اعظم کی اسلامی ممالک سے اپیل
🗓️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان کے وزیر اعظم ملاحسن اخوندزادہ نے ایک پریس کانفرانس میں
جنوری
برطانوی کنزرویٹو پارٹی پارتھین ہجوم سے بڑے کتے کو بچانے کی جدوجہد
🗓️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: 10 ڈاؤننگ سٹریٹ پر گارڈن پارٹی میں برطانوی وزیراعظم کی
جنوری
پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے پر اوپن کورٹ سماعت کا مطالبہ
🗓️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے
مارچ
صیہونی کمپنی پر سائبر حملہ؛لاکھوں طلبا کی معلومات چوری
🗓️ 28 جون 2021سچ خبریں:قابض صیہونی حکومت کی ایک ایسی کمپنی سائبر حملے کا شکار
جون
اسرائیلی فورس کو تصویر لینا مہنگی پڑی
🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے ایک تصویر شائع کی ہے جس میں
اکتوبر
ہزاروں پاکستانیوں کا غزہ میں نسل کشی کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: ہزاروں پاکستانی شہریوں نے غزہ میں نسل کشی اور جنگ
جنوری