?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ مملکت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے دوسرے صوبوں کا کارکردگی سےمقابلہ کریں۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا تھا کہ اداروں میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے، خیبرپختونخوا میں 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ عوام کی خدمت کرنےکے بجائے جلسے کر رہے ہیں، لوگوں نے آپ کو ووٹ جلاؤ گھیراؤ، دھرنوں کیلئے نہیں دیا، کوہاٹ کا جلسہ انتہائی ناکام ثابت ہوا۔
وزیرِمملکت قانون وانصاف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبےمیں دن رات محنت کررہی ہیں۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کررہی ہے، سہیل آفریدی کی ترجیح اڈیالہ جیل جانا اورجلسے کرنا ہوتا ہے، سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے دوسرے صوبوں کا کارکردگی سے مقابلہ کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کی ترجیح اڈیالہ جیل جانا اور جلسے کرنا ہوتا ہے، سہیل آفریدی جلسوں،دھرنوں کے بجائے دوسرے صوبوں کا کارکردگی سے مقابلہ کریں، پی ٹی آئی کو لوگوں نے ووٹ فساد کے لیے نہیں دیا۔
وزیرِمملکت قانون وانصاف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عوام کے مسائل حل کرنےکےلیےاقدامات کریں، اداروں میں خودا حتسابی کا عمل جاری ہے، فیض حمید کوسزا اس کا ثبوت ہے۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن ٹرمپ جیسے استقبال کی امید میں نہ رہیں : سعودی عہدہ دار
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںسعودی عرب کے ایک اعلی عہدہ دار کا کہنا ہے کہ
اپریل
ہمیں جنگ کی تیاری کرنی چاہیے: امریکی وزیر جنگ
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: پینٹاگون کے سربراہ اور امریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے
اکتوبر
نواز شریف اور مریم نواز کی عرفان شفیع، میاں مرغوب کے گھر آمد
?️ 23 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف
دسمبر
سعودی عرب اور امارات کی چین وابستگی کی وجوہات
?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:خلیج فارس میں چین کی موجودگی اور سرمایہ کاری، مشترکہ کاروباروں
اگست
ہمیں بینچ ہی قبول نہیں تو اس کا فیصلہ کیسے قبول ہوگا، نواز شریف
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے خیبر پختونخوا
اپریل
عمران خان خاتون جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے پہنچ گئے
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا
اسحاق ڈار کا غزہ میں فوجی دستے بھیجنے کی خبروں کی تصدیق سے انکار
?️ 27 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
دسمبر
مودی حکومت نے تحریک حریت جموں وکشمیر پر پابندی عائد کردی
?️ 31 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر