اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف قومی اسمبلی سے قرارداد کی مںظوری،پی ٹی آئی نے فیصلے کو مسترد کرنے والے ارکان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل بابر اعوان نے اسپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹری کو مراسلہ لکھ دیا اور قرارداد کی منظوری سے متعلق مستند دستاویزات مانگ لیں۔
معلومات تک رسائی کے انفارمیشن ایکٹ 2017 کے تحت تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف منظور قرارداد کی مستند کاپی فراہم کی جائے،قرارداد کی منظوری کے وقت کتنے اور کون سے ارکان ایوان میں موجود تھے؟ان کی تفصیلات دیں۔ خط کے متن کے مطابق قرار داد منظور کرنے والے ارکان کے حلقوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں،ایوان کے 6 اپریل کے آرڈر آف دی ڈے کی کاپی بھی دی جائے،قرار داد پر بحث کرنے والے اسپیکرز کے نام بھی فراہم کیے جائیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف قرار داد منظور کی گئی تھی۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی کے فیصلے کیخلاف قرار داد پیش کی گئی جیسے منظور کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان تین رکنی بینچ کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے،عدالت فل کورٹ کی استدعا پر نظر ثانی کرے،فیصلے سے اقلیت کو اکثریت پر مسلطب کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان وزیراعظم اور کابینہ کو پابند کرتا ہے کہ فیصلے پر عمل نہ کیا جائے،ایوان ایک ہی وقت میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کو مسائل کا حل سمجھتا ہے،ایوان بے جا عدالتی مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
کوئٹہ دھماکے کے بارے میں وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا
اپریل
ڈونلڈ ٹرمپ کی دہشت گردانہ پالسیوں پر گامزن جوبائیڈن
اپریل
تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ، بائیڈن ہماری تباہی کا باعث
فروری
مقبوضہ فلسطین کی جانب 500 سے زائد راکٹ داغے گئے
اگست
نیٹو کی ترقی مشرق میں جنگ کے بیج بو رہی ہے: چین
جون
وزیر اعظم نے بچے کی جان بچانے والے پولیس افسر کو قومی اعزاز دینے کا اعلان کیا
اگست
نیٹو کا اسلحہ کہاں گیا؟
جون
یوٹیوب میں اہم تبدیلی، صارفین کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا
نومبر