سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر اعظم کا رد عمل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ایک تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے والے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے 3 اپریل کو متنازع فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے اپنے فیصلے کی وجوہات کی وضاحت کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر معزز سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئین شکنی کرتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کو جس طرح سازشی بیانے کا رنگ دینے کے لئےجھوٹ گھڑا، وہ انتہائی قابل شرم ہے، سب کو عدالت کا یہ فیصلہ ضرور پڑھنا چاہئے۔

دوسری جانب، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آئین شکنی کا مرتکب ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگین غداری کے مقدمات چلانے کا مطالبہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہاکہ ان آئین شکنوں کے خلاف صرف کاروائی نہیں ہونی چاہیے،ان پر آئین سے انحراف اور غداری پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے اور قرار واقعی سزا ہونی چاہیے تاکہ پھر کسی کو آئین توڑنے کی ہمت نا ہو۔

مریم نواز نے کہا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت سب مہرے تھے جو اس اقدام میں استعمال ہوئے، اس آئین شکنی کا اصل مجرم اور اس سب کا ماسٹر پلانر اور ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ کا سیاسی حل تلاش کیا ہے ؟

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی عبوری حکومت کو مغربی امداد میں اضافے اور غزہ کی

غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 50 ہزار پاکستانی بلیک لسٹ کردیئے گئے

?️ 10 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ کی جانب سے غیرقانونی طور پر

ویوو کا آئی فون ٹیکنالوجی سے لیس ایکس 200 پیش

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے آئی فون

نصراللہ کی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کی ضرورت:سابق صیہونی وزیر

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی ریاست کے ایک سابق وزیر نے اسرائیل کے خلاف حزب

بھارتی حکومت اقلیتوں اور کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے: وزیر اعظم

?️ 13 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اقلیتوں

نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے مریم نواز کو نامزد کردیا

?️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے

بندرگاہ کے اثاثوں کی متحدہ عرب امارات منتقلی کا معاہدہ منظور کرنے کیلئے کابینہ کمیٹی کو سفارش

?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے وفاقی کابینہ سے درخواست کی ہے کہ

اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کیس: کسی سیاسی شخصیت کا بیان مسلح افواج پر اثر انداز نہیں ہوسکتا

?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ٹوئٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے