?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے تبادلہ آئینی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیس کا فیصلہ سنادیا، جس میں تین دو سے سپریم کورٹ نے ٹرانسفر کو درست قرار دے کر ججز کی درخواست خارج کردی۔
ججز ٹرانسفر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ آئینی بینچ کے جسٹس محمد علی مظہر نے پڑھ کر سنایا، جسٹس محمد علی مظہر ، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس صلاح الدین پنہور نے اکثریتی فیصلہ دیا، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد کی طرف سے اختلافی نوٹ سامنے آیا۔
بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تینوں ججز کی ٹرانسفر کو درست قرار دیدیا، تاہم سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں ٹرانسفر عارضی ہے یا مستقل اس حوالے سے صدر کو یہ معاملہ ریمانڈ بیک کر دیا گیا، اس کے علاوہ سنیارٹی ٹاپ سے ہوگی یا نیچے سے یہ معاملہ بھی صدر کو ریمانڈ بیک کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت سینارٹی کے معاملے کو جتنی جلد ممکن ہو طے کریں، جب تک صدر فیصلہ نہیں کرتے جسٹس سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ برقرار رہیں گے، ٹرانسفر ججز کو نیا حلف نہیں لینا پڑے گا۔
بتایا جارہا ہے کہ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سماعت مکمل کی، کیس کی سماعت کے دوران عدالتی بینچ نے ججز کی سنیارٹی، تقرری اور تبادلے کے قانونی پہلوؤں پر تفصیل سے غور کیا، آج کی سماعت میں عمران خان کے وکیل ادریس اشرف کی جانب سے دلائل دیئے گئے، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور سینئر قانون دان منیر اے ملک نے جواب الجواب میں دلائل دئیے، تمام وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
کیا جے ڈی وینس 2028 صدارتی انتخابات سے باہر ہو جائیں گے؟
?️ 8 نومبر 2026سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی
نومبر
ٹرمپ کی ایک اور شکست؛ سپریم کورٹ نے پوسٹل ووٹنگ کی پابندی روکی
?️ 15 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکی سپریم کورٹ نے پیر کے روز ڈونلڈ ٹرمپ کی
ستمبر
سعودی عرب اسرائیل سے گیس خریدتا ہے: صہیونی میڈیا
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:عبرانی اقتصادی اخبار گلوبز نے انکشاف کیا ہے کہ مصر اور
فروری
لبنان میں امدادی کارکنوں پر صہیونی حملہ؛ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی
?️ 18 مارچ 2026سچ خبریں:لبنان کی سول ڈیفنس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے
مارچ
نیویارک کے پہلے مسلمان میئر نے قرآن پاک پر حلف اٹھا کر عہدہ سنبھال لیا
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: نیویارک کے مسلمان اور ڈیموکریٹ میئر زهران ممدانی نے گذشتہ شب
صیہونی فوج میں بڑھتے ہوئے نفسیاتی مسائل کا انکشاف
?️ 23 فروری 2026سچ خبریں:غزہ جنگ کے بعد صیہونی فوج کو شدید نفسیاتی، جسمانی اور
فروری
نیب ترامیم کیس: کیا عدالت پارلیمنٹ کو ترامیم لانے سے روک دے، جسٹس منصور علی شاہ
?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قانون میں ترامیم کے
نومبر
غزہ میں موت اور قحطی؛ اقوام متحدہ کے عہدیداروں کی سلامتی کونسل میں پکار
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی انسانی بحران کے بارے میں جاری انتباہات کے
مئی