?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک درخواست انفرادی شکایت ہونے اور عوامی اہمیت کا کوئی سوال نہ اٹھانے کی وجہ سے واپس کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیئر وکیل اعتزاز احسن نے 25 اکتوبر کو ایڈووکیٹ سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے سیاسی رہنماؤں سمیت دیگر افراد کی جبری گمشدگیوں کے غیر قانونی عمل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
انہوں نے استدعا کی تھی کہ صوبائی حکومتوں کو ریاستی حکام کی تحویل میں موجود لاپتا افراد کی فہرست اور اس عمل میں ملوث قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نشاندہی پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی جائے۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کہا کہ درخواست آرٹیکل 184 (3) کے تحت دائر کی گئی، یہ آرٹیکل عدالت کو ایک غیر معمولی دائرہ اختیار فراہم کرتا ہے اور اسے کسی ایسے معاملے کا نوٹس لینے کا اختیار دیتا ہے جس میں لوگوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہو۔
واپس لوٹائی گئی درخواست کے ساتھ منسلک نوٹ میں رجسٹرار آفس نے کہا کہ اِس درخواست پر غور نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اعتزاز احسن نے اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ اس کیس میں بنیادی حقوق متاثر ہونے سے متعلق عوامی اہمیت کے کون سے سوالات شامل ہیں۔
مزید برآں درخواست گزار نے انفرادی شکایت کے ازالے کے لیے سپریم کورٹ کے غیر معمولی دائرہ اختیار کی استدعا کی جو کہ جائز نہیں ہے، درخواست گزار نے مقدمہ دائر کرنے سے پہلے کسی دوسرے فورم سے رجوع نہیں کیا اور ایسا نہ کرنے کا کوئی جواز بھی فراہم نہیں کیا۔
اپنی درخواست میں سینیئر وکیل اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا تھا کہ جبری گمشدگیوں کا نشانہ بننے والوں میں صحافی، سیاستدان، بیوروکریٹس اور حکومت پر تنقید کرنے والی دیگر افراد شامل ہیں۔
درخواست میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے موجودہ اور سابق رہنماؤں کی گمشدگی کا حوالہ دیا گیا جن میں فرخ حبیب، صداقت علی عباسی، عثمان ڈار اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کا بھی تذکرہ کیا گیا۔
اعتزاز احسن نے عدالت سے استدعا کی کہ جبری گمشدگیوں کو ’آئینی خلاف ورزی‘ قرار دیا جائے، جبری گمشدگیاں آئین کی مختلف شقوں، مثلاً آرٹیکل 4، 9، 10، 14، 19 اور 25 کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ یقینی طور پر آئین کے تحت بنیادی حقوق کی ضامن کے طور پر یہ معزز عدالت ریاست کی جانب سے مکمل استثنیٰ کے ساتھ کے گئے کاموں سے منہ نہیں موڑے گی۔
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ نے ترقیاتی منصوبوں پر سیاستدانوں کی تختیاں لگانے پر پابندی عائد کر دی
?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ترقیاتی منصوبوں پر سیاستدانوں کی
مئی
سعودی فوج کے ہاتھوں 25 یمنیوں پر شدید تشدد اور 7 افراد کی شہادت
?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی وزارت صحت نے آج جمعہ کو اعلان کیا
مئی
کیا امریکہ روس تعلقات بہتر ہو رہے ہیں؟
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر نے اعلان کیا کہ اگر
اپریل
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی ماڈل اپنانے کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری
?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی
جولائی
صنعاء میں یمنی مسلح فوج کی بڑی فوجی پریڈ
?️ 23 ستمبر 2023ؤسچ خبریں:اس فوجی پریڈ میں مسلح فوج کو حال ہی میں فراہم
ستمبر
حماس نے اسرائیل کی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی سروسز کا افسانہ توڑا
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن موسیٰ ابو مرزوق
اکتوبر
تل ابیب کی منامہ میں خفیہ ملاقات
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: قابض فوج کے چیف آف سٹاف ہرٹز ہالوئے نے بحرین کے
جون
غزہ جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ میں ایک اور صحافی کی شہادت کے ساتھ
جنوری