?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی۔سرکاری ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا سوئس ہم منصب اگنازیو کیسس سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار نے علاقائی امن و سلامتی کے مفاد میں تحمل سے کام لینے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے سوئس وزیر خارجہ کو علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اسحٰق ڈار نے بھارت کے حالیہ اشتعال انگیز اقدامات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا، جس میں بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے یکطرفہ فیصلے پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا، جو بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے حقائق کو سامنے لانے کے لیے ایک آزاد اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کے لیے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر سوئس وزیر خارجہ نے امن کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا اور تحقیقات کی تجویز کی توثیق کی۔
انہوں نے سوئٹزرلینڈ کی جانب سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے مناسب طریقہ کار تلاش کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔
دونوں رہنماؤں نے ابھرتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
اس سے قبل اسحٰق ڈار کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں یونانی وزیر خارجہ جارج گیراپیٹرائٹس نے پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف انکوائری کے لیے پاکستان کی تجویز کا خیرمقدم کیا تھا۔
سرکاری ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار نے یونان کے وزیر خارجہ جارج گیراپیٹرائٹس سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔
اسحٰق ڈار نے خود مختاری اور قومی مفادات یقینی بناتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
انہوں نے حقائق معلوم کرنے کے لیے پہلگام واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کو دہرایا۔
یونان کے وزیر خارجہ جارج گیراپیٹرائٹس نے واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف انکوائری کیلئے پاکستان کی تجویز کا خیرمقدم کیا تھا۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے، جن میں پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے جبکہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
جس کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت سے تجارت اور واہگہ بارڈر کی بندش کرنے کا فیصلہ کیا، علاوہ ازیں بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود بھی بند کردی گئی، اور بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑ دینے کا حکم دیا گیا تھا۔
30 اپریل کو وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے خبردار کیا تھا کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق بھارت پہلگام واقعے کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں جارحیت کا ارادہ رکھتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات نے دوٹوک پیغام دیا تھا کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
عطا اللہ تارڑ نے رات گئے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ پاکستان، بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت پنجاب کا کسانوں کیلئے 15 ارب روپے کے امدادی گندم پیکیج کا اعلان
?️ 16 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کے لیے امدادی
اپریل
اسرائیلی فوج میں شدید اور بے مثال قلت کا خطرہ
?️ 21 مئی 2026 سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ
مئی
پراپرٹی ٹیکس اسکینڈل پر نائب وزیراعظم مستعفی
?️ 5 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانیہ کے نائب وزیراعظم نے پراپرٹی ٹیکس اسکینڈل پر استعفیٰ
ستمبر
لبنان کے خلاف اسرائیلی وزیر جنگ کے دھمکی آمیز ریمارکس
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: 1982 میں لبنان پر صیہونی قبضے کی سالگرہ کے
جون
امریکی حکومت پر غزہ جنگ کا اثر
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کے
جنوری
اسرائیلی کنیسٹ نے مغربی کنارے میں توسیع پسندانہ منصوبے کو منظوری دے دی
?️ 24 جولائی 2025اسرائیلی کنیسٹ نے مغربی کنارے میں توسیع پسندانہ منصوبے کو منظوری دے
جولائی
شامی فوج پر داعش کا حملہ
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی شام میں
اگست
وقت آئے گا تو بولیں گے‘ ابھی بولنے کا موسم نہیں، شیخ رشید احمد
?️ 10 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد
اپریل