سندھ ہائیکورٹ: پی ٹی اے کو ملک بھر میں ’ایکس‘ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم

?️

کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس کی ملک بھر میں 5 روز سے بندش کے خلاف سینئر صحافی ضرار کھوڑو، عنبر شمسی اور دیگر نے ایڈووکیٹ عبدالمعیز جعفری کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیرِ داخلہ نے بیان دیا ہے کہ ایکس بند کرنے کی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہیں، نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف کے مطابق آئی ٹی سیکٹر کو چار چاند لگا دیئے گئےہیں، وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر آئی ٹی وی پی این لگا کر ایکس استعمال کر کے قوم کو بتارہے ہیں کہ ایکس بند نہیں ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے سوال کیا کہ کون بند کرتا ہے کس نے حکم دیا ہے اسے بند رکھنے کا؟ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ایکس بند رکھنے اور سروس کو سست رکھنے کا اختیار صرف پی ٹی اے کے پاس ہے، پی ٹی اے سے پوچھا جائے کہ کس نے ایکس بند رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے؟ صحافیوں اور جن کی روزی روٹی ایکس سے وابستہ ہے انہیں شدید مشکلات ہیں، ذرائع ابلاغ اور ریسرچ سے وابستہ لاکھوں افراد کو ایکس کی بندش سے مشکلات کا سامنا ہے۔

وکیل نے مزید بتایا کہ غزہ فلسطین کو فنڈز فراہم کرنے والوں اور معلومات تک رسائی کے لیے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

اس پر سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے سوال کیا کہ کتنے دن سے ایکس سروس بند ہے؟ ہم نے تو پہلے بھی ایک درخواست میں انٹر نیٹ سروس کھولنے کا حکم دیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ یہ درخواست اُس کیس سے مختلف ہے، جس دن سابق کمشنر راولپنڈی نے بیان دیا تھا کہ ہم نے کس طرح دھاندلی کرائی اس دن سے ہی ایکس بند ہے، کمشنر راولپنڈی کے اعتراف کے بعد لوگ تنقید کررہے تھے۔

بعد ازاں عدالت عالیہ نے ہدایت دی کہ ایکس کی سروس بغیر کسی خلل اور بندش کے بحال رکھی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی اے اور دیگر فریقین سے اس حوالے سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے پی ٹی اے کو بلا جواز انٹر نیٹ ویب سائٹس ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے روک دیا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کا روس کے ساتھ تعلقات پر زور، وجہ؟

?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:روس میں پاکستان کے سفیر  نے پیر کو کہا کہ ماسکو

کیا اسرائیل میں غزہ پر زمینی حملہ کرنے کی ہمت ہے؟

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

?️ 15 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مین لائن ون (ایم ایل ون) ریلوے منصوبے پر

یوکرین کو 675 ملین ڈالر ہتھیاروں کی امریکی امداد

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے یوکرین کے لیے 675 ملین ڈالر

فرانسیسی ٹوٹل کمپنی روسی تیل کے معاہدوں سے دستبردار

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:   ٹوٹل جرمنی کی لونا ریفائنری کو خام تیل کی سپلائی

مسلم لیگ ق کا حکومت سے چوہدری شجاعت حسین سے غیرمشروط معافی مانگنے کا مطالبہ

?️ 30 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ق نے حکومت سے چوہدری شجاعت حسین

کراچی یونیورسٹی میں دھماکا

?️ 26 اپریل 2022کراچی(سچ خبریں)کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے

پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے تعلقات میں دراڑ پڑنے لگی

?️ 3 جون 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے تعلقات میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے