🗓️
کراچی (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک کی بحالی اور اس سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دیا ہے سندھ ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی متفرق درخواست پر دیا ، 28 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک معطل کرنےکاحکم دیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پرپابندی کے حوالے سے پی ٹی اے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی ، جس میں پی ٹی اے نے حکم امتناع واپس لینے کی استدعا کی اور کہا شکایت کنندہ کی درخواست پر5 جولائی تک فیصلہ کردیں گے۔
جس پر عدالت نے پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹی سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی پی ٹی اے شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کرے۔دوران سماعت سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ واپس لے لیا اور پی ٹی اے کو ٹک ٹاک کی بحالی کا حکم دیا ، عدالت نے فیصلہ پی ٹی اے کی متفرق درخواست پر دیا۔
یاد رہے 28 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک معطل کرنےکاحکم دیاتھا ، بیرسٹر اسد اشفاق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ،غیر اسلامی مواد رکھا جارہا ہے اور پی ٹی اے کو شکایت دی تاحال کارروائی نہیں ہوئی۔
درخواست گزار کے مطابق پشاور ہائیکورٹ بھی وارننگ جاری کرچکی ہے اس کے باوجود پی ٹی اے غیراخلاقی موادہٹانےمیں کامیاب نہ ہوئی۔جس کے بعد پی ٹی اے نے 30جون کوٹک ٹاک کو ملک بھرمیں بند کردیا تھا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ماحولیاتی معاہدے کی منظوری وفاقی کابینہ کو ارسال
🗓️ 22 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گرین پاکستان اور گرین سعودی عرب معاہدے کے نکات
اپریل
عراق میں امریکہ کو چنے چبوانے والی تنظیم
🗓️ 14 اگست 2023سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے امریکہ کی طرف
اگست
حکومت آئی ایم ایف ڈیل کی تفصیلات سامنے لائے۔فواد چوہدری
🗓️ 28 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت سے آئی ایم
اگست
واٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ کا خطرہ
🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:ٹیلی گرام کے مالک کا کہنا ہے کہ یکرز واٹس ایپ
اکتوبر
فلسطینیوں کی نسل کشی کے بارے میں صیہونی نظریہ
🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: ایک عرب محقق نے اپنے ایک کالم میں صیہونیت کے
نومبر
وزیر اعظم نے اردو زبان کے استعمال کے لئے احکامات جاری کر دئے ہیں
🗓️ 6 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی
جون
لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر کا صیہونیوں کو انتباہ
🗓️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے حالیہ ایئرپورٹ واقعے
فروری
ملک میں امن خراب کرنے کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی:آرمی چیف
🗓️ 10 ستمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ
ستمبر