?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، صوبہ سندھ کےعوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کاحصہ ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی وزیراعظم شہبازشریف کو عید کی مبارکباددی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، صوبہ سندھ کےعوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کاحصہ ہے، دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا۔
دریں اثنا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھی ٹیلی فون کیا، وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور صوبے کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام وفاق کے ساتھ ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔
دریں اثنا، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم آزادکشمیرانوار الحق، گورنر پنجاب سلیم حیدر اور گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ سے بھی ٹیلفونک رابطہ کیا، تینوں رہنماؤں کو عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
مشہور خبریں۔
تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ کاباعث بن سکتا ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 13 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے غیر قانونی طور پر
نومبر
اسرائیل کی موجودہ صورتحال؛ شاباک کے سابق سربراہ کی زبانی
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: شین بٹ یا شاباک کے نام سے مشہور صیہونی حکومت
مئی
روس نے یوکرین میں آپریشن کے لیے ایک نئی فورس تیارکی
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: برطانیہ نے منگل 10 اگست کو دعویٰ کیا ہے
اگست
کیا صیہونی فلسطینی لیڈروں کو قتل کرکے جنگ جیت جائیں گے؟
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: فلسطین سے باہر حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے
جنوری
پاکستانی انتخابات کی صورتحال
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: پاکستان کے سابق وزیراعظم سے وابستہ آزاد امیدواروں نے انتخابات
فروری
پاکستان کا تاریخی خلائی مشن 3 مئی کو چاند کے سفر پر روانہ ہوگا
?️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے کہا ہے
مئی
امریکہ کا داعش کے رہنماؤں کو عراقی جیلوں سے نکالنے کا منصوبہ
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں: قانون کی حکمرانی کے اتحاد کے ایک رکن نے داعش
فروری
فیکٹ چیک: جی میل کے بند ہونے کی خبر جعلی ہے
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی ای میل سروس جی میل
فروری