?️
کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا ترقیاتی بجٹ صرف رقم کی تقسیم نہیں، بلکہ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ایک ویژن ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ترقیاتی بجٹ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں، چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے ویژن کا تسلسل ہے، صوبائی حکومت نے ایک ٹریلین روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم صرف وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے وژن کی عکاسی کرتا ہے، سندھ حکومت نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز حیدرآباد اور بینظیرآباد کیلئے سات، سات ارب روپے کے ترقیاتی پیکیجز مختص کئے ہیں تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
سینئر وزیر نے کورنگی کازوے کی تعمیر اور شاہراہِ بھٹو کی توسیع کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور شہری آمدورفت کی سہولت کیلئے یہ منصوبے اہمیت کے حامل ہیں۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے پانچ ایم جی ڈی پلانٹس کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے، جن سے شہر کے پانی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کے اجلاس میں سعودی عرب کا انسداد دہشت گردی کا اشارہ
?️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: وہابی نظریات کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ دینے کے اپنے
نومبر
لبنان پر امریکہ فرانس اور سعودی عرب کا شدید دباؤ
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:امریکہ ، فرانس اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے منگل
جون
کیا بائیڈن ہی کو اگلا امریکی صدر ہونا چاہیے؟روس کیا کہتا ہے؟
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی پیشین
فروری
صہیونی فوج کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: حماس اور فلسطین کے حامی ہیکرز نے اسرائیلی فوج کی
دسمبر
پی ٹی آئی کا عدالتی آزادی کیلئے عوامی تحریک چلانے پر زور
?️ 6 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے قوم سے مطالبہ کیا ہے
نومبر
شادی ایک ڈبّے کی مانند نہیں کہ انسان قید ہوکر رہ جائے، سجل علی
?️ 18 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں جمائمہ خان کی برطانوی ایشیائی فلم
فروری
ایران کے خلاف پابندیاں برقرار رہیں گی:امریکہ
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جب تک ویانا
دسمبر
فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔ پاکستان
?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا
جولائی