سندھ کا ترقیاتی بجٹ عوام کی زندگی بہتر بنانے کا ویژن ہے۔ شرجیل میمن

شرجیل میمن

?️

کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا ترقیاتی بجٹ صرف رقم کی تقسیم نہیں، بلکہ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ایک ویژن ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ترقیاتی بجٹ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں، چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے ویژن کا تسلسل ہے، صوبائی حکومت نے ایک ٹریلین روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم صرف وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے وژن کی عکاسی کرتا ہے، سندھ حکومت نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز حیدرآباد اور بینظیرآباد کیلئے سات، سات ارب روپے کے ترقیاتی پیکیجز مختص کئے ہیں تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سینئر وزیر نے کورنگی کازوے کی تعمیر اور شاہراہِ بھٹو کی توسیع کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور شہری آمدورفت کی سہولت کیلئے یہ منصوبے اہمیت کے حامل ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے پانچ ایم جی ڈی پلانٹس کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے، جن سے شہر کے پانی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب اور امریکہ جلد دفاعی معاہدے پر دستخط کریں گے

?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: مغربی ذرائع نے ایک قریب آنے والے معاہدے کی اطلاع

معاشرے میں رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے: وزیراعلیٰ

?️ 16 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ

پاکستان میں مکمل ویکسی نیشن یافتہ افراد کی تعداد 20 فیصد سے زائد ہوچکی ہے

?️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عالمی ادارہ صحت

مغربی مملک جھوٹ کے بادشاہ ہیں:روسی صدر

?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے امریکہ اور مغربی ممالک کو جھوٹ کے

بچوں کی قاتل حکومت کی تاریخ

?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:تاریخ گواہی دے گی کہ صیہونی غاصب حکومت مغربی ممالک کی

ہماری قوم کو ڈراموں میں تشدد اور مظلوم لڑکیاں دیکھنے کا نشہ ہوگیا ہے، اداکار محمد احمد

?️ 4 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان کے سینئر اداکار محمد احمد کہتے ہیں کہ

غزہ کی پٹی میں بنیادی ڈھانچہ نہایت کمزور، نئی انسانی تباہی کا خدشہ

?️ 28 دسمبر 2025 غزہ کی پٹی میں بنیادی ڈھانچہ نہایت کمزور، نئی انسانی تباہی

یمن 8 سال کی جنگ کے بعد اب سابقہ ملک نہیں رہا

?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی جنگ ایک ایسی جنگ جس میں دسیوں ہزار ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے