?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے شہید بینظیر آباد پولیس کے ڈی آئی جی کو سکرنڈ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپے کے دوران چار شہریوں کی ہلاکت کی مزید تحقیقات کی نگرانی کرنے اور یکم دسمبر تک رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سندھ حکومت کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کو آئندہ سماعت تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
گزشتہ سماعت پرسندھ ہائی کورٹ نے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کو ہدایت کی تھی کہ وہ دونوں ایف آئی آر کے شکایت کنندگان اور واقعے میں مرنے والے چاروں دیہاتیوں کے قانونی ورثا کو پیش کریں۔
بدھ کو سماعت کے آغاز پر ایس ایس پی حیدر رضا عدالت کے سامنے پیش ہوئے آئے اور رپورٹ پیش کی اور عدالت کو بتایا کہ شکایت کنندگان میں سے ایک رجب علی کو نوٹس جاری کیا گیا تھا اور اسے مقتول کے قانونی ورثا کے ساتھ سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہونے کو بھی کہا تھا۔
تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوا اور بینچ نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی کو دوبارہ ہدایت کی کہ وہ شکایت کنندہ کے علاوہ واقعے میں ہلاک ہونے والے چار افراد کے قانونی ورثا کو بھی پیش کریں۔
درخواست گزاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سید حیدر امام رضوی نے کہا کہ مقدمات کی منصفانہ تفتیش نہیں ہو رہی۔
بینچ نے اپنے حکم میں کہا کہ فریقین کے وکیل کو سننے کے بعد ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معاملے کی مزید تفتیش کی نگرانی کریں اور رپورٹ ٹرائل کورٹ کے ساتھ ساتھ آئندہ سماعت سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے سامنے بھی پیش کی جائے، حکومت سندھ کی جانب سے تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی بھی آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرے گی۔
گزشتہ سماعت پر سندھ ہائی کورٹ کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ سندھ حکومت نے متاثرین کے قانونی ورثا کے لیے معاوضے کا نوٹیفکیشن کیا ہے۔
تہماسپ رشید رضوی اور دیگر دو وکلا نے سندھ ہائی کورٹ کو درخواست دی تھی اور کہا تھا کہ گاؤں والوں کو ہراساں کرنے اور خود کو بچانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو ایف آئی آر درج کرائی تھیں۔


مشہور خبریں۔
سندھ میں کرپشن کا نظام چل رہا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
اکتوبر
جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثوں کی کوششوں کا جائزہ لے رہے ہیں: قطر
?️ 29 اپریل 2026 سچ خبریں: قطر کی اقوام متحدہ میں نمائندے، علیاء بنت احمد بن
اپریل
یونیسیف: غزہ میں روزانہ 28 بچے مرتے ہیں
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: یونیسیف نے اعلان کیا: غزہ کی پٹی میں روزانہ 28
اگست
مسلسل سیاسی عدم استحکام پاکستان میں اصلاحات کے نفاذ کیلئے سنگین خطرہ قرار
?️ 20 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے معاشی آؤٹ لُک کے مزید منفی
ستمبر
ایران امام خامنہ ای کی قیادت میں چمک رہا ہے: نعیم قاسم
?️ 17 فروری 2026 سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے
فروری
لبنان کی جمعیت علمائے مسلمین: ہم صیہونیوں سے مذاکرات کے مخالف ہیں
?️ 21 اپریل 2026سچ خبریں: لبنان کی جمعیت علمائے مسلمین نے صیہونی دشمن کے ساتھ
اپریل
دنیا گوگل سے دور کیوں جا رہی ہے اور مقامی سرچ انجن کیوں بنا رہی ہے؟
?️ 12 جون 2026سچ خبریں:ڈیجیٹل خودمختاری کے تصور نے دنیا بھر کے ممالک کو گوگل
جون
ٹرمپ نے ایک بار پھر کینیڈا کو دی دھمکی
?️ 18 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کینیڈا
جولائی