سندھ: ٹریفک حادثہ، 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق، 8 زخمی

سندھ: ٹریفک حادثہ، 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق، 8 زخمی

?️

کراچی (سچ خبریں) سندھ میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں  12 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 8 سے زائد زخمی ہوگئے یہ واقعہ  ضلع خیرپور میں پرانی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہے، جس سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس خیرپور امیر سعود مگسی کے مطابق حادثہ خیرپور شہر سے لگ بھگ 10 کلومیٹر دور حسین آباد کے مقام پر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے قریب پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ جس پرانی قومی شاہراہ پر حادثہ ہوا وہ سندھ کے اندرونی علاقوں عمرکوٹ، میرپورخاص، ٹنڈوآدم، کپھرو، سانگھڑ، نواب شاہ اور دیگر آبادیوں کو خیرپور کے راستے سکھر سے ملاتی ہے۔  امیر سعود مگسی کے مطابق حادثہ سکھر کی طرف جانے والی مسافر ویگن کا ممکنہ طور پر ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے ویگن کا ٹائر نکلنے سے اسے بے قابو ہو کر سکھر سے سانگھڑ کی طرف جانے والی مسافر کوچ سے دھماکے سے ٹکراتے دیکھا۔ خوفناک حادثے میں کوسٹر کو شدید نقصان پہنچا جو ملبے کے ڈھیر میں بدل گئی۔مسافر دونوں گاڑیوں میں بری طرح پھنس گئے تھے۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور جاں بحق افراد کو گاڑی کاٹ کر نکالا بعد ازاں پرائیویٹ گاڑیوں اور سرکاری ایمبولینسوں اور ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے کی مدد سے انہیں خیرپور منتقل کیا۔ امیر سعود مگسی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک کم عمر خاتون دو لڑکے بھی شامل ہیں۔ایس ایس پی سعود مگسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہے، جس سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

آپریشن بُنیان مرصوص کی اہمیت کم کرنے کیلئے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب

?️ 19 مئی 2025ایبٹ آباد (سچ خبریں) پاکستان کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت

تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس: فواد چوہدری کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 12 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے تعمیراتی منصوبوں

شامی صدر اور عمان کے بادشاہ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:شام کے صدر بشار اسد اور عمان کے سلطان ہیثم بن

برکس اجلاس میں کثیر الجہتی تعاون اور اقتصادی ترقی پر زور

?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں: برکس ممالک اور ان کے شراکت داروں کے نمائندوں

غیر ملکیوں کی ویکسینیشن سے متعلق حکومت کا عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ

?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں  کورونا کی تشویشناک صورتحال اور  کیسز

آدھے اسرائیلیوں کو جنگ کی فتح کا کوئی احساس نہیں 

?️ 27 جون 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق معاریو کے تازہ سروے کے نتائج سے

نہ جنگ نہ امن کی صورتحال خطے کا پائیدار حل نہیں: قرقاش

?️ 31 اگست 2026سچ خبریں:اماراتی صدر کے مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ خطے

کیا پاکستانی فوج ہندوستان کو ممکنہ جواب دے گی؟

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل "احمد شریف چوہدری” نے ہندوستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے