سندھ: ویکسین کی قلت کے باعث آج ویکسینیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ

سندھ: ویکسین کی قلت کے باعث آج ویکسینیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ

?️

کراچی (سچ خبریں)محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے متعد دسینٹر ز میں انسداد کورونا ویکسین کی قلت کا سامناہے جس کی وجہ سے آج ویکسینیشن سینٹر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہرکے 90 سینٹرز میں سےمتعدد میں ویکسین ختم ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے حکام کا بتانا ہے کہ ضلع شرقی میں 26، غربی میں 13، ضلع وسطی میں 13، ضلع ملیر میں 8، کورنگی میں 8 اور ضلع جنوبی میں 22 سینٹرز موجود ہیں جہاں سائنو ویک، سائنو فارم اور  پاک ویک موجود نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق خالق دینا ہال، جناح اسپتال، لیاری جنرل اسپتال، ضلع وسطی چلڈرن اسپتال، نیوکراچی اسپتال، سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں بھی ویکسین ختم ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا بتانا ہے کہ سندھ میں کل  سائنو ویک کی 15 لاکھ خوراکیں آجائیں گی جبکہ ا سپوٹنک ویکسین جون کے آخری ہفتے میں آئے گی۔ پاک ویک کی 4 لاکھ خوراکیں بھی 23 جون کو  دستیاب ہوں گی۔

دوسری جانب ایکسپو سینٹر لاہور میں بیرون ملک جانے والے شہریوں کو ویکسین کے لیے  ایک ہفتے بعد آنے کی ہدایات  دی گئی ہیں ادھر اسلام آباد میں بھی ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے شہریوں کو واپس بھیجا جانے لگا ہے۔

مشہور خبریں۔

لبنان، ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا حصہ ہے: وزیر سلام

?️ 12 مئی 2026 سچ خبریں: غسان سلامہ ، وزیر فرهنگ لبنان نے کہا کہ لبنان

لاہور: تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کا پھر آغاز

?️ 10 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور پولیس گزشتہ تین دنوں سے شہر کے مختلف

فلسطین کی آزادی قریب ہے

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:عربی بولنے والے ایک کارکن نے ٹویٹر پر لکھا کہ رمضان

بن گویر کا متنازعہ بیان؛ غزہ کو صرف ایک چیز بھیجنی چاہیے — بم!

?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں:  اسرائیلی وزیر داخلہ امنیت ایتامر بن گویر نے غزہ پٹی کو

متحدہ عرب امارات میں صہیونیوں کا پہلا محلہ؛ صیہونی رِبِّی کا انکشاف

?️ 25 فروری 2026سچ خبریں:ایک صیہونی رِبِّی  نے متحدہ عرب امارات میں صہیونیوں کے لیے

اسٹارمر کے ممکنہ طور پر عہدے سے دستبرداری کا امکان

?️ 21 جون 2026سچ خبریں: معروف برطانوی اخبار دی آبزرور نے رپورٹ کیا ہے کہ توقع

پاکستانی آرمی چیف کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات،خطے کی صورت حال اور تعاون پر تبادلہ خیال

?️ 15 فروری 2026پاکستانی آرمی چیف کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات،خطے کی صورت حال

گرین لینڈ پر حملہ نیٹو کے ساتھ امریکہ کی جنگ ہو گی: امریکی کانگریس رکن

?️ 19 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی کانگریس رکن مایکل مک کال نے خبردار کیا کہ اگر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے