?️
سندھ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں حکومت سندھ نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں عائد موجودہ پابندیاں آئندہ 2 ہفتوں تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبے میں تمام سیاحتی مراکز، سی ویو، ہاکس بے، تفریحی پارکس مزید 2 ہفتوں کے لیے بند رکھے جائیں گے جبکہ پارکس میں واکنگ ٹریکس کھلے رہیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘دکانیں پیر سے شام 6 بجے تک ایس او پیز کے تحت کھلی رہیں گی، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی اور اگر خلاف ورزی ہوئی تو سخت جرمانہ عائد کیا جائے گا’۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ‘ڈپارٹمنٹل اسٹورز بھی شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ شادی ہالز بند رکھے جائیں گےٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ‘اسکولوں کے کھلنے کا فیصلہ تب کریں گے جب کورونا کی صورتحال بہتر ہوجائے گی’۔
ٹاسک فورس نے صوبائی وزیر تعلیم کو تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی ویکسی نیشن کرنے کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کردی۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں کل سب سے زیادہ 24 ہزار 299 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 2 ہزار 136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اجلاس کو بتایا کہ ’13 مئی یعنی عید پر 1232 کیسز سامنے آئے تھے، 19 مئی کو 2076 کیسز اور 21 مئی کو 2136 کیسز سامنے آئے تھے۔
سیکریٹری صحت کاظم جتوئی نے اجلاس کو بتایا کہ ‘گزشتہ ایک ہفتے میں کراچی میں 13.97 فیصد، حیدر آباد 10.83 فیصد اور باقی اضلاع میں 5.40 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے’۔
اجلاس کے بعد حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ ‘پہلی جون کو کوئی فیصلہ کرنا ہے تو 19 مئی کو اعلان کیوں کیا جاتا ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر سب کچھ ٹھیک ہوتا تو کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد نہیں ہوتی، پہلی تاریخ کے قریب ہی اعلان کیے جائیں تو نتیجہ بہتر نکلتا’۔انہوں نے کہا کہ ‘لاہور میں جب سختی کا اعلان کیا گیا تو اس کے نمبرز کم ہونے شروع ہوگئے تھے’۔
انہوں نے بتایا کہ ‘کراچی میں نمبرز اوپر جانے کی وجہ عید کی چھٹیوں میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کھلا رکھنا ہے جس کی وجہ سے لوگ یہاں سے چھٹیاں منانے اپنے اپنے علاقوں میں گئے’۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور صوبائی حکومت اگر سخت فیصلے کرتی ہے تو اس میں رکاوٹ پیدا نہ کرے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ‘کوئی حکومت نہیں چاہتی کہ بندشیں ہوں، رکاوٹیں ہوں تاہم حالات خراب ہونے پر خطرناک فیصلے کرنے پڑتے ہیں’۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے جرائم صرف استقامت کی توسیع کا سبب
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن خالد
مارچ
ایکس کی بندش قومی سلامتی، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے، وزارت داخلہ کی عدالت میں رپورٹ جمع
?️ 17 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم
اپریل
عمران خان روسی صدر سے ملاقات کریں گے
?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم دشنبے میں شیڈول
ستمبر
اسرائیلی بربریت پر روک نہ لگانا غزہ میں تباہی کی اصل وجہ ہے:سعودی عرب
?️ 24 اگست 2025اسرائیلی بربریت پر روک نہ لگانا غزہ میں تباہی کی اصل وجہ
اگست
امریکی کانگریس کے اراکین کا بائیڈن اور بلنکن کے مواخذے کا مطالبہ
?️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس میں ری پبلکن قانون سازوں نے ایک بار پھر
ستمبر
روسی صدر کا یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں اہم بیان
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر کا کہنا ہے کہ ماسکو، مغرب کے برعکس،
جولائی
جنگ کی آگ میں سوڈان؛ مسلسل تصادم اور بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال
?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: سوڈان سے ملنے والی خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ
نومبر
باکو میں اسلامی دنیا میں صہیونی اثر و رسوخ بڑھانے کی سازش
?️ 15 ستمبر 2025باکو میں اسلامی دنیا میں صہیونی اثر و رسوخ بڑھانے کی سازش
ستمبر