?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این ون کی علامات سامنے آگئی ہیں۔میڈیا کے مطابق کورونا کی علامات بیرون ملک سے آنے والے دو مسافروں میں پائی گئی ہیں، محکمہ صحت سندھ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ایڈوائزری کے مطابق ہیلتھ الرٹ بھی جاری کردیا۔
ترجمان محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ خطرناک نہیں ہے، اس کی علامات نزلہ، زکام، کھانسی اور سر درد ہیں، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اب تک دو مسافروں میں مشتبہ علامات پائی گئی ہیں، حیدرآباد کا رہائشی 53 سالہ مسافر گزشتہ روز کوالالمپور سے کراچی جبکہ 60 سالہ دوسرا مسافر جدہ سے کراچی آیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دوسرا مسافر پنجاب کا رہائشی ہے، دونوں مشتبہ مریضوں کا آر ڈی ٹی ٹیسٹ پازیٹو آیا ، دونوں مریضوں کو گھر میں قرنطینہ کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے گزشتہ روز کورونا وائرس کی نئی قسم جے این-1 سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری جاری کی تھی۔
ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ وائرس کی نئی قسم دنیا میں تیزی سے پھیل رہی ہے، نئی قسم پہلے کی طرح خطرناک نہیں لیکن کھانسی, نزلہ اور زکام کے مریض پھیلاؤ روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسینیشن، اور ٹیسٹنگ کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں میں شویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے،رپورٹ
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ
مارچ
جان ایف کینڈی کا قتل؛ کیا ٹرمپ 60 سال بعد حقیقت سے پردہ اٹھائیں گے؟
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے 35ویں صدر جان ایف کینڈی کا قتل، جو 60
جنوری
اسرائیلی تلوار شامی عوام کی گردن پر
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد کی حکومت کے زوال
مئی
سینیٹرز کا کالعدم ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں میں اضافے پر اظہارِ تشویش
?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی اور اپوزیش سینیٹرز نے ٹی ٹی پی
اکتوبر
امریکہ کی عالمی پوزیشن رو بہ زوال
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: نئے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ دنیا بھر میں امریکہ
مئی
نیتن یاہو کے سیاسی فریب سے بن زاید مطمئن نہیں
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبداللہ
ستمبر
بوریل: اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سابق سربراہ نے صیہونی
مئی
جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، اسلام آباد میں ریڈ زون سیل، مظاہرین کی گرفتاری کا فیصلہ
?️ 20 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کی کال پر اسلام آباد میں
اپریل