🗓️
خیرپور(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے انہوں نے سندھ میں امن و امان کی صورت حال کو انتہائی مخدوش قرار دیتے ہوئےتشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سندھ پولیس مکمل طور پر ناکام ہےتو آئین میں گنجائش موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے آج گھوٹکی کا دورہ کیا ، بعد ازاں وہ خیرپور پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں سندھ میں امن وامان کی صورت حال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، قبائلی جھگڑوں کے باعث قتل عام ہو رہا ہے،سندھ پولیس مکمل طور پر ناکام ہےتو آئین میں گنجائش ہے اب وفاق کو سنجیدگی سے رینجرز آپریشن پر غور کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں لا اینڈ آرڈر کا بریک ڈاؤن بہت ہوگیا ہے، کرپشن پر جو آواز اٹھاتا ہے انھیں ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، یہ سندھ کے عوام کی خدمت نہیں کر رہے ہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سندھ کےلئے تاریخی پیکج کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ ایک ماہ کےاندر کام ہوتا نظرآئیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں سندھ کےعوام کو گھروں کےقریب نادرا دفاتر کی سہولت دینگے اس کے علاوہ لوگوں کی آسانی کیلئے وراثت کےقانون میں تبدیلی کی گئی ہے کیونکہ وراثت کے مقدمات میں لوگوں کو سالوں دھکےکھانےپڑتے ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گھوٹکی کےوسائل پرسب سےزیادہ حق یہاں کےعوام کاہے، حکومت سندھ میں کوئی ہے ، جوحلیم عادل کوبڑالیڈربناناچاہتاہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ اورپیپلزپارٹی کی پالیسی ہےنہ کچھ کریں گےنہ کرنےدیں گے، بلاول بھٹواب بھی کہتےہیں ہمیں کام کرنےکےلیےوقت چاہیے، جب پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تھی توبلاول بھٹوپیدابھی نہیں ہوئےتھے۔
مشہور خبریں۔
نہیں چاہتا تھا بیٹا شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں، نعمان اعجاز
🗓️ 29 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ
مئی
انگلینڈ میں ہر ماہ مرنے والوں کی تعداد تقریباً دو ہزار
🗓️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن کے صدر ڈاکٹر
جنوری
عمر اکمل پر ایک سال کی پابندی اور 42 لاکھ سے زیادہ کا جرمانہ عائد
🗓️ 26 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} قومی کرکٹر عمر اکمل کو کرکٹ کی عالمی ثالثی
فروری
کرم ابو سالم کراسنگ پر امداد لے جانے والے 1,000 ٹرک اکٹھا
🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے اقوام متحدہ کے حکام کے حوالے سے
جون
یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کی تشویش عملی اقدامات میں بدلنا چاہیے :یمنی عہدیدار
🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے ایک سینئر رکن نے اقوام
دسمبر
امریکہ کے ہاتھوں سفارتکاروں کی جاسوسی پر چین کا اظہار تشویش
🗓️ 4 جون 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ہاتھوں روس میں کام کرنے
جون
غزہ پر کس کا کنٹرول ہے؟ امریکی حکام کا اظہار خیال
🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبری زبان اخبار نے غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر
اکتوبر
رجنی کانت نے سالگرہ کی مبارکبادپر شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کیا
🗓️ 14 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) سپر اسٹار رجنی کانت نے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ
دسمبر