سندھ میں استحکام کی وجہ سے ترقی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ

?️

کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں جو ترقی ہوئی اس کی وجہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں موجود استحکام ہے۔

کراچی میں پوسٹ بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 برسوں میں سندھ میں ایک ہی وزیر خزانہ رہا جس نے سارے بجٹ دیے اور یہ استحکام پیپلز پارٹی لائی ہے جو اب پورے پاکستان میں لائے گی، استحکام کی علامت پیپلز پارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک سندھ کے جتنے بجٹ پیش کیے گئے ان میں سے 25 فیصد میں نے اور میرے والد صاحب نے پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کرتی آئی ہے اور کرتی رہے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی کو عوام کیوں ووٹ دیتے ہیں، اس لیے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کرتی ہے،لوگ ووٹ دیتے ہیں اور ہم ڈلیور کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کی بجٹ میں سب سے زیادہ بجٹ تعلیم، صحت اور امن و امان اور لوکل گورنمنٹ کے شعبوں میں رکھی گئی ہے جو کہ بہت ضروری شعبے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہ گزشتہ سال جیسے ہی ختم ہوا تو سندھ میں تباہ کن سیلاب آگیا اور یہ سیلاب بہت تباہ کن تھا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تباہ کن سیلاب، مہنگائی اور اضافی خرچوں کے باوجود بھی جب یہ سال ختم ہو رہا ہے تو اس میں سندھ نے ریکارڈ ترقیاتی اخراجات ہوئے ہیں اور اس سے پہلے 2017-18 میں اتنے اخراجات ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تمام سیلاب دیکھے ہیں لیکن کسی بھی سیلاب میں حکومت نے یہ نہیں کہا کہ ہم لوگوں کے گھر بنائیں گے لیکن وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ جن لوگوں کے گھر تباہ ہوگئے ہیں ان کو نئے گھر تعمیر کروا کر دیں اور اگر بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ نہ ہوتے تو شاید یہ گھر تعمیر نہ ہوتے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا جب بجٹ کے بعد کہا جاتا ہے کہ ہم کراچی کو کچھ نہیں دے رہے، اسکیمیں نہیں رکھیں، کراچی ہمیں ووٹ دے رہا ہے تو ہم کیون کچھ نہیں دیں گے، اگلے سال کے بجٹ میں اسکیموں کے لیے 182 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے اسکولوں میں 3.1 ارب، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز میں 2.4 ارب روپے ، 5.4 ارب روپے کی صحت کی اسکیمیں، 8.9 ارب روپے کی محکمہ داخلہ کی اسکیمیں، لوکل گورنمنٹ کی 28.7 ارب روپے کی اسکیمیں کراچی کے لیے ہیں جبکہ میگا اسکیمیں 12.5 ہیں جو کچھ لوگوں کو ایک ہی نظر آئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مالی سال 24-2023 کے لیے 2 کھرب 244 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا جس میں خسارے کا تخمینہ 37.7 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا پہلا بجٹ 3 اگست 1937 کو سر غلام حسین ہدایت اللہ نے پیش کیا تھا، میں صوبائی اسمبلی میں آج 59واں بجٹ پیش کررہا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کابینہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زردری کی رہنمائی میں عوام کی بہتر خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سندھ حکومت کی کامیابی کا مظہر بلدیاتی انتخابات ہیں، ‎پیپلز پارٹی نے سندھ کے ہر ضلع میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، ہم عام انتخابات میں پورے پاکستان میں انتخابات جیتیں گے۔

مشہور خبریں۔

ایران کے خوف کی وجہ سے صہیونی وفد کی دوحہ میں غیر معمولی آمد

?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی کان نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ ایران

ضم شدہ قبائلی اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کی پروفائلنگ جاری

?️ 18 مئی 2024خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع اور  مالاکنڈ ڈیویژن میں

حملے کا جواب حملے کی صورت میں ملے گا:یمنی فوج

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی فوج کے ترجمان نے اس ملک کے خلاف جارحیت کرنے

بے مثال نسل کشی؛ غزہ کا نہ ختم ہونے والا المیہ اور عالمی اخلاقی نظام کا خاتمہ

?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی، دنیا کے گنجان آباد خطوں میں سے ایک،

ٹرمپ کے ایلچی کی لبنان میں صحافیوں کی توہین پر ردعمل

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے لبنان ٹام

امریکی سیاستداں کو ٹرمپ پر تنقید کا صلہ

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی کی بیٹی لِز چینی، ٹرمپ

ریکوڈک ریفرنس پر رائے محفوظ

?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریکوڈک منصوبے

مشرق وسطیٰ میں بحران پیدا کرنے کے بحران زدہ امریکی معیشت پر اثرات

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے