?️
کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تعلیم میں عالمی معیار لانے کیلئے پُرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیچنگ لائسنس کا اجرا ایک تاریخی سنگِ میل ہے، سندھ کا تعلیمی مستقبل علم، اخلاق اور عمدگی پر استوار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کا مرکز و محور استاد ہیں، بغیر استاد کے کوئی تعلیمی اصلاح ممکن نہیں، لائسنسنگ سے اساتذہ کا وقار اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا، سندھ حکومت کا تعلیم میں بین الاقوامی معیار قائم کرنے کا عزم ہے۔
وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ یہ آغاز ہے ہم معیاری تعلیم کی جانب بڑھ رہے ہیں، معیاری تعلیم کا آغاز معیاری اساتذہ سے ہوتا ہے، سندھ میں پہلی بار ٹیچنگ لائسنس ٹیسٹ کی تکمیل پر فخر ہے، ٹیچنگ لائسنس پالیسی دور اندیش اور جرات مندانہ قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی لائسنسنگ نظامِ تعلیم میں انقلابی قدم ہے، اساتذہ کی قابلیت اور جوابدہی اب یقینی بنائی جائے گی، سکول سے زیادہ ٹیچرز کی ضرورت ہے، روشنی دکھا کر لوگوں کو بیچ میں نہیں چھوڑ سکتے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تعلیم سکول سے پہلے گھر سے شروع ہوتی ہے، سب کو سکول میں پہلا دن یاد ہوتا ہے، 16 فیصد اساتذہ ٹیچنگ لائسنس میں پاس ہوئے ہیں، ہمیں سب جلد سے جلد کرنا ہے، آج سے 50 سال پہلے بہت سکول تھے، یہ نظام 40 سے 50 سال قبل خراب ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے پڑھائی ہوا کرتی تھی، ہم نے میرٹ پر بھرتیاں کی ہیں، یہ اساتذہ اب بچوں کو تیار کریں گے، سیاست کوئی پروفیشن نہیں اس لئے لائسنس نہیں لینا پڑتا، ہمیں لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی طلبہ نے بین الاقوامی اولمپيڈ برائے انفارمیٹکس میں 4 میڈل جیت لیے
?️ 5 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی طلبہ کی 4 رکنی ٹیم نے بین
اگست
صیہونی فوج حکومت کے ساتھ ہے یا خلاف؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ
جولائی
عام انتخابات ملتوی کرانے کیلئے درخواستیں الیکشن کمیشن میں دائر
?️ 30 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں شائع ہونے سے
نومبر
افغانستان کے حالات ایران اور پاکستان کے لیے پریشانی کا باعث: عمران خان
?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں: عمران خان نے جمعرات کو اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ
دسمبر
مغربی کنارے میں صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور فوجی سرگرمیوں
فروری
بجلی کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کے
فروری
صوابی میں بارشوں، سیلابی ریلے سے 27 گھر مکمل تباہ، 42 افراد جاں بحق
?️ 21 اگست 2025صوابی (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بارشوں اور کلاؤڈبرسٹ کے
اگست
ایمینوئل میکرون نے صدارت کی دوسری مدت کے لیے حلف اٹھایا
?️ 7 مئی 2022سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون کی صدارت کی دوسری مدت کا
مئی