سندھ توڑنے، کراچی کو الگ کرنے کے بیانات کی مذمت کرتا ہوں۔ مراد علی شاہ

بھارتی ڈیلٹا کے پھیلاؤ میں تیزی، سندھ حکومت نے پابندیاں لگا دیں

?️

کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کو توڑنے اور کراچی کو الگ کرنے کے بیانات کی مذمت کرتا ہوں۔

سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بنانے والا صوبہ سندھ تھا اور اسی شہر میں سندھ اسمبلی تھی، پاکستان کے دشمنوں نے پاکستان کی وحدت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلائی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے، کئی بار پہلے بھی ہو چکا ہے، 1994 میں بھی سندھ اسمبلی نے اسی خطوط پر قرارداد پاس کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 1948 میں جب کراچی کو پاکستان کا دارالخلافہ بنایا گیا تو کوئی آئین نہیں تھا، ملک میں آئین ہوتا تو وہ فیصلہ نہیں ہوتا، ایسی کوئی بات ہوئی تو اسمبلی کی دو تہائی اکثریت نے فیصلہ کرنا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے اس قرارداد میں سندھ کی وحدت کی بات کی ہے، کراچی کی صورتحال پر بات ہوسکتی ہے، اس قرارداد کی مخالفت کا مطلب سندھ کو توڑنے کی حمایت کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ قرارداد میں کسی پارٹی یا شخص پر حملہ نہیں کیا گیا، سارے ممبران قرارداد کو پڑھیں، اگر کوئی اعتراض ہے تو بتائیں، اگر کوئی اعتراض نہیں ہے تو قرارداد کی حمایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ انگریزوں نے برصغیر پر قبضہ کیا، اس کے بعد بھی کئی عرصے تک سندھ آزاد رہا، پھر سندھ کو ممبئی پریزیڈنسی کے تحت کر دیا گیا، سندھ کے لوگوں نے جدوجہد کر کے اس سے علیحدگی حاصل کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، پیپلزپارٹی پاکستان کی وحدت کے خلاف کبھی نہیں جائےگی، یہ آپ ہیں جو پاکستان کو توڑنے کی بات کرتے ہیں، یہ سندھ کو توڑنے کی سوچ، خواب اور خیال بھی ہے تو وہ کامیاب نہیں ہوگا۔

مشہور خبریں۔

اردگان کو بشار الاسد کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی امید

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے بدھ کے روز

عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا ہدایت نامہ جاری

?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا

اردوغان کا اسرائیل پر زور،جارحانہ پالیسیاں بند کریں اور معاہدے کی پاسداری کریں

?️ 12 اکتوبر 2025اردوغان کا اسرائیل پر زور، جارحانہ پالیسیاں بند کریں اور معاہدے کی

اسپتال کی بجلی بند ہونے سے فلسطینی بچی شہید

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں

کیا سعودی عرب اور فرانس کے ساتھ ہتھیار ڈالنے کے مذاکرات کی افواہیں جھوٹ ہیں؟

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ کے بعد، جس میں فرانس اور

یورو ویژن کے فاتح گلوکار کا اسرائیل کو ’مقابلے‘ سے باہر کرنے کا مطالبہ

?️ 23 مئی 2025سچ خبریں: 2025 کے یورو ویژن سونگ کانٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے

سعودی عرب کا فرانسوی کمپنی کے ساتھ اہم معاہدہ

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:سعودی حکومت سے منسلک سکوپا ڈیفنس کے سی ای او فوزا

کورونا ویکسین پر سیاست سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگا

?️ 6 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کووِڈ ویکسینیشن پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے