?️
کراچی(سچ خبریں) موبائل فون سم بند ہونے کے ڈر سے ویکسین لگانیوالوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے حوالے سےسندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ویکسین لگانیوالوں کی تعدادمیں تیزی سےاضافہ ہورہا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ لوگوں کیلئےموبائل فون سم کافی اہمیت رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ چنددنوں میں ویکسین لگانیوالوں کی تعدادمیں تیزی سےاضافہ ہوا، اضافہ یہ دکھاتا ہے کہ لوگوں کیلئےموبائل فون سم کتنی اہم ہے، لوگوں سےگزارش ہےباقاعدگی سےماسک بھی پہنیں۔
خیال رہے سندھ حکومت کی جانب سے سم بند کرنے کے اعلان کے بعد ایکسپو سینٹر کراچی ویکسین لگوانے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔محکمہ صحت سندھ سے حاصل کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ویکسین ضلع شرقی میں لگائی گئی جس کی تعداد 21 ہزار 766 ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق ضلع وسطی میں 10 ہزار سے زائد، ضلع کورنگی میں 8 ہزار سے زائد، ضلع ملیر میں 8 ہزار سے زائد، ضلع جنوبی میں 20 ہزار سے زائد جبکہ ضلع غربی میں 8 ہزار سے زائد افرادکو ویکسین لگائی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مجموعی طور پر 77 ہزار 715 افراد نے ویکسین لگوائی جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 1 لاکھ 11ہزار 260افراد نے ویکسین لگوائی۔
مشہور خبریں۔
فیس بک و انسٹاگرام ریلز کو ازخود ترجمہ کرنے کے فیچر کی آزمائش
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سوشل میڈیا کمپنی میٹا کی جانب سے فیس بک اور
اکتوبر
صیہونیوں کی غزہ کے شہریوں کی جبری نقل مکانی کی سازش
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قابض وزیر جنگ اسرائیل
جولائی
نیتن یاہو کا دفتر جاسوسوں سے بھرا ہوا ہے:نفتالی بنٹ
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اپنے انفارمیشن بیس میں لکھا ہے کہ
مارچ
واٹس ایپ نے صارفین کیلئے اہم تبدیلی کردی
?️ 18 نومبر 2021سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کی سب سےبڑی
نومبر
پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے: وزیراعظم
?️ 9 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ایل ڈی اے سٹی
اپریل
فلسطینی سمجھ کر صیہونی کے ہاتھوں صیہونی کا قتل
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا کی طرف سے ایک فلسطینی نوجوان پر گولی چلانے
نومبر
اسرائیل اپنے وجود کے بحران سے دوچار
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی عوام مزاحمتی محاذ کا کہنا ہے کہ اس وقت صیہونی
اگست
جولانی حکومت کے دہشت گردوں کی لبنانی سرزمین پر یلغار
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: مقامی ذرائع نے المیادین نیٹ ورک کے ساتھ گفتگو میں
مارچ