?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینٹرل سلیکشن بورڈ (سی ایس بی) کا اجلاس جو 17 ماہ کے طویل انتظار کے بعد پیر کو ہونا تھا، ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا، جس سے اعلیٰ بیوروکریٹس کی ترقیاں رک گئیں۔
ڈان اخبار کی خبر کے مطابق گریڈ 19 سے 21 تک بیوروکریٹس کی پروموشن کا فیصلہ کرنے والے سی ایس بی کو قانون کے مطابق سال میں دو بار اجلاس کرنا ہوتا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’سلیکشن بورڈ کا 25 سے 27 نومبر کو ہونے والا اجلاس گریڈ 19 سے 20 اور گریڈ 20 سے 21 کے افسران کی ترقیوں کے کیسز پر غور کرنے کے لیے اب 23، 24، 26 اور 27 دسمبر کو ہوگا۔‘
اگرچہ نوٹی فکیشن میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اجلاس کو کیوں ری شیڈول کیا گیا، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد کی طرف مارچ کے بعد پیدا ہونے والی امن و امان کی صورتحال ہے۔
درجنوں وفاقی سیکریٹریز، کچھ ارکان پارلیمنٹ، اور چاروں صوبوں کے پولیس سربراہان سینٹرل سلیکشن بورڈ کے ارکان ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے اجلاس سے متعلق گزشتہ ماہ جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ بورڈ مختلف وزارتوں، آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) میں عہدیداروں کی ترقیوں پر غور کرے گا۔
تمام متعلقہ وفاقی سیکریٹریز، چیئرمین ایف بی آر، چیف سیکریٹریز اور انسپکٹرز جنرل آف پولیس کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی تھی۔
تاہم ذرائع نے بتایا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے پولیس سربراہان اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے تھے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نواز ستی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اختر نواز ستی کا تقرر، جس کی تصدیق گزشتہ ماہ ہی ہوئی تھی، ہی وہ وجہ تھا کہ سلیکشن بورڈ کا اجلاس ایک سال سے زائد عرصے تک نہ ہوسکا۔
سول سرونٹ ایکٹ کے تحت صرف ایک ریگولر ایف پی ایس سی چیئرمین ہی بورڈ کے اجلاس کی سربراہی کر سکتا ہے۔ اگست 2023 میں شاہد اشرف تارڑ کے استعفے کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔
کئی بیوروکریٹس، جو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کے اہل تھے، سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس کا انتظار کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے پر ریٹائر ہوگئے۔
مشہور خبریں۔
امریکی سینیٹر نے اسرائیل سے مغربی کنارے میں امریکی کے قتل کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے جمعرات کو
جولائی
مقبوضہ فلسطین میں 30 ہزار سے زائد یوکرینی یہودیوں مقیم
?️ 7 جولائی 2022سچ خبریں: صہیونی حکام نے اعلان کیا کہ یوکرینی یہودیوں کی مقبوضہ
جولائی
سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم
?️ 14 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صوبہ سندھ، بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
مارچ
بلیو اکانومی پاکستان کی اقتصادی بحالی کا اگلا محاذ ہے، وزیراعظم
?️ 16 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلیو
جون
مشرقی عراق میں داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: عراقی فوج کے جنگجوؤں نے سنیچر کی شام کے وقت
ستمبر
ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے، ایرانی صدر
?️ 28 جنوری 2024تہران: (سچ خبریں) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کی
جنوری
کورونا: صورتحال خطرناک، مزید 148 افراد انتقال کر گئے
?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کی صورتحال خطرناک ہے اور کورونا
اپریل
محصولات میں کمی کے باوجود بیوروکریٹس کی نظریں الاؤنسز میں اضافے پر مرکوز
?️ 21 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) محصولات کی وصولی میں کمی کے باوجود حکومت
دسمبر