🗓️
اسلام آباد;(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے مدینہ منورہ میں ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل عاصم منیر پہلی مرتبہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایک ہفتے طویل سرکاری دورے پر ہیں جہاں اس دورے کا اختتام 10 جنوری کو ہو گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے آج مدینہ منورہ کے علاقے ال اولا میں لگائے گئے موسم سرما کے کیمپ میں آمی چیف کا استقبال کیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ دونوں نے پاکستان سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اسے بہتر بنانے کے طریقوں سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز اور مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مسعد بن محمد الایبن کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر امیر خرم اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔
جنرل عاصم منیر نے گزشتہ ہفتے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
دونوں رہنماؤں نے عسکری اور دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ اسے بہتر بنانے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے حامل امور کے علاوہ علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس سے قبل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عسکری تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے خصوصی گفتوگ کی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
سائبر حملے کے بعد ہزاروں صیہونیوں کی ذاتی معلومات کا انکشاف
🗓️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سائبر تنظیم نے ایران پر سائبر حملہ کرنے
ستمبر
پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں نکاسی آب کا نیا نظام لانے کا فیصلہ، میگا پلان منظور
🗓️ 20 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے
فروری
فوجی قوانین کے تحت مقدمات بین الاقوامی معاہدوں کے تحت منصفانہ ٹرائل کے تقاضے پورے کرتے ہیں، وزیر قانون
🗓️ 14 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ
جون
ورزش، مگرین کی شدت اور درد میں کمی لا سکتی ہے
🗓️ 27 فروری 2021واشنگٹن {سچ خبریں} آج کل اس بھاگ دوڑ کی زندگی میں ہر
فروری
برطانیہ پر سائبر حملوں کے سیلاب کا نیا ریکارڈ
🗓️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:برطانوی حکومت کے ایک ادارے کے سروے سے پتہ چلتا ہے
نومبر
طالبان کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلح افغان خواتین اتریں میدان میں
🗓️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور طالبان کے لگاتار حملوں کے
جولائی
نیتن یاہو کی کابینہ کے پوشیدہ مالی نقصانات کا انکشاف
🗓️ 20 فروری 2024سچ خبریں:Eran Hildesheim ایک مضمون میں کہا ہے کہ امریکی حکومت کے
فروری
سیلاب زدگان کے لیے امداد کا سلسلہ جاری
🗓️ 11 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں)سیلاب زدگان کے لیے ہنگامی طبی اشیا اور امدادی سامان
ستمبر