?️
اسلام آباد;(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے مدینہ منورہ میں ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل عاصم منیر پہلی مرتبہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایک ہفتے طویل سرکاری دورے پر ہیں جہاں اس دورے کا اختتام 10 جنوری کو ہو گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے آج مدینہ منورہ کے علاقے ال اولا میں لگائے گئے موسم سرما کے کیمپ میں آمی چیف کا استقبال کیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ دونوں نے پاکستان سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اسے بہتر بنانے کے طریقوں سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز اور مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مسعد بن محمد الایبن کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر امیر خرم اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔
جنرل عاصم منیر نے گزشتہ ہفتے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
دونوں رہنماؤں نے عسکری اور دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ اسے بہتر بنانے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے حامل امور کے علاوہ علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس سے قبل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عسکری تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے خصوصی گفتوگ کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی نمائندوں کو برطانیہ کی دفاعی نمائش میں شرکت سے روک دیا گیا
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: برطانوی وزارت دفاع نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی
اگست
اب پردہ کرتی ہوں، زرنش خان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کرنے کی اپیل
?️ 18 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ زرنش خان نے میڈیا اور سوشل میڈیا پیجز
مارچ
عرب دنیا کے ساتھ شام کے تعلقات کی بحالی؛ دمشق کو الگ تھلگ کرنے کے منصوبے کی ناکامی
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے ممالک کے ساتھ شام کے تعلقات کی
مارچ
یوم علی پر سخت سیکیورٹی انتطامات، ملیر سے نکلنے والا جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر
?️ 22 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ
مارچ
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کیوں استعفیٰ دیا؟اہم وجہ
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی وزارت خارجہ کی عربی زبان کے ترجمان نے غزہ
اپریل
محتدہ عرب امارات کی یوکرین بحران کو کم کرنے کی کوشش
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: جدہ اجلاس کے ذریعے یوکرین کے بحران کو حل کرنے
اگست
اسلام آباد میں پولیس پر حملہ دہشتگردانہ کاروائی ہے
?️ 18 جنوری 2022اسلام اباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
جنوری
سیف القدس ابھی ہمارے ہاتھ میں ہے:جہاد اسلامی
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے تل ابیب
مئی