سعودی عرب کے گرین منصوبے کی تعریف کرتے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم اوورسیزپاکستانیوں کو مزید مراعات دینے پرپرعزم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کا کہنا ہے  کہ ہم سعودی عرب کے گرین منصوبے کی حمایت کرتے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سعودی ولی عہد کو خط لکھتے ہوئے 10 ارب درخت لگانے کے سعودی فیصلے کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خط لکھا، اپنے خط میں وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں 10 ارب اور خطے میں 50 ارب درخت لگانے کے سعودی فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2014 سے 2018 کے دوران ہم نے 1 ارب درخت لگائے، سنہ 2023 تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے، 15 فیصد زمینی اور 10 فیصد سمندری سطح پر پودے لگائیں گے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منصوبے سے ایکو ٹورازم کو فروغ ملے گا اور ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ سنہ 2030 تک 60 فیصد توانائی کو کلین انرجی پر شفٹ کر رہے ہیں، شمسی توانائی (سولر)، ہوا اور پانی سے بجلی بنانے کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید  کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے۔

مشہور خبریں۔

ایئرپورٹ پر کوورنا مریضوں کی نشاندہی  کیلیے انوکھا طریقہ

?️ 12 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)بیرون ملک سے آنے والے کورونا مریضوں کی نشاندہی کے

الیکشن 2024: قومی و صوبائی اسمبلیوں کی تمام نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری

?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 8 فروری

جنگ کے بعد صیہونی حکام کو مسائل کا سامنا

?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:جنگ ایران و اسرائیل کے بعد تل ابیب اور دیگر

وزیر داخلہ کے بیان پر فواد چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ نومبر

صہیونیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں:   مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف

اعلیٰ اسرائیلی جنرل: غزہ پر قبضہ حماس کو ہتھیار ڈالنے کا سبب نہیں بنے گا

?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے کہا کہ

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں 503 پوائنٹس کی کمی

?️ 9 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شیئرز

اسرائیل میں کبھی امن ممکن نہیں :صیہونی سیاستدان 

?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی سیاستدان آویگدور لیبرمن نے یمن سے داغے گئے میزائلوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے