سرکاری زمینوں کی نیلامی اور بندر بانٹ کی جا رہی ہے۔

احسن اقبال

?️

لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تاریخی ورثے کی حفاظت کرنے کے بجائے یہ حکومت اسے مسمار کرکے ان کی جگہ پلازے اور ہاوسنگ سکیم بنا رہی ہے- انہوں نے کہا کہ کل کو حکومت یہ کہے گی کہ مینار پاکستان کی قریبی زمین خالی پڑی ہے اس پر ہاوسنگ سکیم بنانے جائیں تو کیا ہم ایسے ہونے دیں گے- انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے قریبی ساتھیوں کو نوازنے والے ہیں- اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا تھا کہ نجکاری کے نام پر سرکاری زمینوں کی نیلامی اور بندر بانٹ کی جا رہی ہے۔

والٹن ائیرپورٹ کی زمینیں وزیراعظم کے دوستوں کو دی جا رہی ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ والٹن ائیرپورٹ ایک تاریخی جگہ ہے اسے کیوں نیلام کیا جا رہا ہے۔ تاریخی والٹن ایئرپورٹ ہمیشہ کیلئے بند کردیا گیا ہے جس سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای) نے حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔ ایئرپورٹ منیجر کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق والٹن ائیرپورٹ استعمال نہیں ہوگا۔
انھوں نے ائیرپورٹ پر فلائنگ کلبز کو تمام طیارے گراؤنڈ کرنے کی ہدایت بھی کردی تھی۔ سی اے اے حکام کے مطابق والٹن ائیرپورٹ سے تربیتی پروازیں عارضی طور پر علامہ اقبال ایئرپورٹ منتقل کردی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئے فلائنگ کلب کے لیے مریدکے میں جگہ مختص کی جاچکی ہے حکام کے مطابق ٹینڈر مکمل ہونے پر 6 سے 7 ماہ میں فلائنگ کلب مریدکے میں تعمیر کرلیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

یورپ سے امریکی فوجی انخلا؛ واشنگٹن کے لیے ایک مشکل چیلنج

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: یورونیوز ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے اپنی

نکولس برنز نے چین میں امریکی سفارتخانہ سنبھالا

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: بیجنگ میں امریکی سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا

ٹرمپ کی مقبوضہ فلسیطن کا دورہ کرنے کی شرط؛ صیہونی اخبار کی زبانی

?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف اسی صورت میں اسرائیل کا

غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے لیے قطر کی کوشش

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی

BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket

?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

ترقی یافتہ ممالک میں ہر شہری ٹیکس دیتا ہے

?️ 3 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر ملمکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ

یوکرین کے وزیر خارجہ کا اہم دورے پر پاکستان آنے کا امکان

?️ 18 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں)یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا ہنگامی دورے پر جمعرات

عمران خان کی معافی قبول، توہین عدالت کا شوکاز نوٹس خارج

?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے