سروسز چیفس کا یوم دفاع پر شہدا اور ان کے خاندانوں کو خراج عقیدت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے افواج پاکستان کی جانب سے 60ویں یوم دفاع و شہدا کے موقع پر بہادر شہدا اور ان کے خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 6 ستمبر 1965 پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم اور جذبے کا مظہر ہے، اس تاریخی دن پر ہمارے بہادر سپاہی قوم کی حمایت سے کھلی جارحیت کے خلاف ایک ناقابل تسخیر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے اور اسلحے اور تعداد میں بہت برتر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بہادری اور قربانی کے کارناموں نے وقت کی ریت پر ایک انمٹ پیغام چھوڑا کہ ایک متحد قوم کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہمارے نڈر ہیروز کی ہمت آئندہ نسلوں کو متاثر کرتی ہے اور ان کی میراث ہمیشہ زندہ رہے گی، آج قوم اپنے شہدا، غازیوں اور ان کے بہادر خاندانوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے اس عظیم ملک کی سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بیرونی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف ثابت قدم رہنے کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان نے ہمیشہ قدرتی آفات میں بھی پاکستانی عوام کا ساتھ دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مسلح افواج پاکستان بھر میں جاری سیلاب کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی اور یوم دفاع و شہدا انتہائی عاجزی کے ساتھ منائے گی۔

آج، ہم قوم کی طرف سے ہمیں سونپی گئی مقدس ذمہ داری کو نبھانے کے اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہیں۔

ہماری محنت سے حاصل کردہ امن کو متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش کا منہ توڑ اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام اور طاقت عطا فرمائے۔

مشہور خبریں۔

گڈگورننس اور سروس ڈلیوری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر ہیں۔ سرفراز بگٹی

?️ 9 جولائی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ

مڈ بجٹ رئیل می 12 متعارف

?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنی

کیا سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے صیہونی چین سے رہ سکیں گے؟ نیتن یاہو کی زبانی

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اعتراف کیا ہے کہ

شدت پسندی دہشت گردی کی سب سے بڑی وجہ ہے:فواد چوہدری

?️ 5 مارچ 2022(سچ خبریں)گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے دھماکے  کے حوالے سے  ایک

افغانستان میں شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں ہالینڈ کا پروجیکشن

?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:ہالینڈ کی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ 2007 میں ملکی

کیوں امریکہ یوکرین کے نیٹو میں شامل ہونے کے خلاف ہے؟

?️ 26 جون 2023سچ خبریں:نیٹو فوجی اتحاد کے سربراہوں کے اجلاس کے موقع پر یوکرین

پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے جڑا ہے، نگران وزیراعظم

?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کوئٹہ کے 3 روزہ

فلسطین کو تسلیم کیے جانے کے بارے میں ترکی کا بیان

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے کمبوڈیا کے اپنے ہم منصب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے