سرحدوں پر ڈیوٹی کرنے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں۔عمران خان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایک سے الیکشن پر بات کرنے کو تیار ہیں۔

جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کےدروازے کھلے ہیں لیکن بات صرف الیکشن پر ہو سکتی ہے۔ جن کو مسلط کیا گیا ہے ڈر ہے کہ وہ ملک کا کیا حال کر دیں گے۔مجھے اپنی فکر نہیں ملک کی فکر ہے۔

آج عوام جن مشکلات سے دوچار ہے ان کے لیے آواز بلند کر رہا ہوں۔عمران خان نے کہا آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں۔ میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا۔سرحدوں پر ڈیوٹی کرنے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں۔ مذاکرات کے لیے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔معیشت اور ہر بحران کا بہتر حل الیکشن ہیں۔قبل ازیں پی پی 202 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ بارش کے باوجود جلسے میں آنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس مقام پرتیرنے کیلئے تو آسکتا ہے جلسہ نہیں ہو سکتا، یہ ملک دوقومی نظریے پر بنا تھا، یہ لوگ پیسے کے بت کی پوجا کرنے والے ہیں، پیسے کی پوجا کرنے والے آصف زرداری اور نواز شریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو پتہ ہے کہ ڈیزل کی قیمت بڑھی ہے، گیس مہنگی اور بجلی مہنگی ہوگئی ہے، ہماری معیشت کو دو ماہ میں انہوں نے اوپر سے نیچے گرائی، پچھلے 2سال میں پاکستانی معیشت نے سب سے زیادہ ترقی کی، ہمارے دور میں ریکارڈ ڈالر ملک میں آئے، کسان کا سب سے زیادہ فائدہ ہوا، ہم نے کسانوں کی پوری مدد کی ، انہوں نے کسانوں کا معاشی قتل کر دیا، پہلے بجلی غائب، اگر وہ جنریٹر چلائے تو ڈیزل کی قیمت آسمان پر ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سازش کے تحت چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا، قوم لوٹوں کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے، امپورٹڈ حکومت کے لوٹے بھی نامنظور ہیں، الیکشن کمیشن بے ضمیر ہے، انہیں جتوانے کی کوشش کر رہی ہے۔ امپائر بھی ان کے ساتھ مل جائیں تب بھی یہ نہیں جیت سکتے، میں نے کرکٹ کے دور میں بھارت میں ان کے امپائروں کی موجودگی میں شکست دی، جنتی بھی دھاندلی کی جائے یہ نہیں جیت سکتے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب میں ایس او پیز کی خلاف پر شہریوں کو انوکھی سزائیں دینے کا فیصلہ

?️ 2 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)  پنجاب انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر

عمران خان کی 9مئی کے 4 مقدمات میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

?️ 16 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک

پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

?️ 28 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے اپنے عہدوں

مغربی کنارے میں متعدد فلسطینی گرفتار

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں

کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید ہوگی یا نہیں؟ نیپرا نے سماعت مکمل کرلی

?️ 28 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے

مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس ،جسٹس منصور علی شاہ نے درخواستوں کے دائرہ کار پر اہم فیصلہ جاری کر دیا

?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس میں درخواستوں کے

دنیا کے38 ممالک میں اومیکرون وائرس پہنچ چکا ہے: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے جمعے کے روز کہا

جو لوگ سیلاب پر سیاست کررہے ہیں ان سے عوام بخوبی آگاہ ہیں۔وزیر اعظم

?️ 13 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے