سرحد پار افغان پناہ گاہوں سے سرگرم دہشتگردوں کو پاکستان کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے۔ فیلڈ مارشل

پاک فوج

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے، سرحد پار افغان پناہ گاہوں سے سرگرم دہشت گردوں کو پاکستان کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرم کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی، انہوں نے افسروں اورجوانوں کوعید کی مبارکباد دی۔ ضلع کرم کے دورہ کے دوران فیلڈ مارشل نے عید کی نماز ادا کی اور ملکی استحکام کیلئے دعا کی، انہوں نے جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا، آپریشنل کامیابیوں کے لیے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور افسران اور جوانوں کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ افواجِ پاکستان ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پُرعزم ہیں، آپریشن غضب للحق میں دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف کامیابیوں پر افسروں اور جوانوں کو سراہتے ہیں، سرحد پار افغان پناہ گاہوں سے سرگرم دہشت گردوں کو پاکستان کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ قبل ازیں آرمی چیف سید عاصم منیر کا کور کمانڈر پشاور نے پرتپاک استقبال کیا۔

مشہور خبریں۔

ڈیموگرافک کمپوزیشن سے لے کر سائبر حملوں تک صیہونی حکومت کی چار دھمکیاں

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:  آج بدھ کو مقبوضہ علاقوں میں شائع ہونے والے اخبار

ریاض و ابوظبی یمن میں اپنے کارندوں کے درمیان تناؤ کم کرنے میں ناکام

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:عرب سعودی اور اماراتی فوجی مشن یمن میں اپنے حامی افراد

غزہ میں تل ابیب کے اقدام پر سعودی عرب کا ردعمل

?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: سعودی عرب نے غزہ کی پٹی کی گزرگاہوں کو

السنوار کے پیغامات کا تجزیہ

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اور شہید اسماعیل ھنیہ

ماریہ زاخارووا کا واشنگٹن کے فیصلے پر ردعمل ظاہر

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا  نے ہفتے

2023 میں گلوبل ٹیررازم انڈیکس کا جائزہ

?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ سال سے لے کر اب تک کی مختلف علاقائی اور

ایم کیو ایم پی کی بلدیاتی قانون کے خلاف نکالی گئی پرامن ریلی پر حلیم عادل کا بیان

?️ 27 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) ایم کیو ایم پی کی بلدیاتی قانون کے خلاف

پاکستان کے پاس اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹنے کی صلاحیت ہے، جس طرح بھارت کو لپیٹا تھا، مولانا فضل الرحمان

?️ 12 ستمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے