?️
راولپنڈی (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے، سرحد پار افغان پناہ گاہوں سے سرگرم دہشت گردوں کو پاکستان کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرم کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی، انہوں نے افسروں اورجوانوں کوعید کی مبارکباد دی۔ ضلع کرم کے دورہ کے دوران فیلڈ مارشل نے عید کی نماز ادا کی اور ملکی استحکام کیلئے دعا کی، انہوں نے جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا، آپریشنل کامیابیوں کے لیے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور افسران اور جوانوں کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔
چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ افواجِ پاکستان ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پُرعزم ہیں، آپریشن غضب للحق میں دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف کامیابیوں پر افسروں اور جوانوں کو سراہتے ہیں، سرحد پار افغان پناہ گاہوں سے سرگرم دہشت گردوں کو پاکستان کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ قبل ازیں آرمی چیف سید عاصم منیر کا کور کمانڈر پشاور نے پرتپاک استقبال کیا۔


مشہور خبریں۔
جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی کی خواتین سمیت 9 افراد کی ضمانت منظور
?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے
ستمبر
شہداء کے جسموں کو پگھلانے والا صہیونی اسلحہ
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے
دسمبر
8 فروری کو ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا، فافن کی جائزہ رپورٹ جاری
?️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن 2024 کے متعلق فری اینڈ فیئر الیکشن
فروری
امریکہ کی ایران کو آبنائے ہرمز ٹول وصول کرنے سے روکنے کی کوششیں
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ
جولائی
بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیر اعظم
?️ 26 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
نومبر
پاکستان کو سعودی عرب سے ملے گا خصوصی تحفہ
?️ 2 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری
مئی
صہیونی آبادکاروں میں جنسی حملوں کی تعداد میں اضافہ؛صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے صہیونی آبادکاروں میں عصمت
فروری
شامی فوج کا امریکی قافلے کا مقابلہ
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی فوج نے اس ملک کےشمال مغربی صوبے حسکہ میں پانچ
دسمبر