سب کو ٹیکس دینا ہوگا کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا

شوکت ترین

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سب نے ٹیکس دینا ہے کوئی مقدس گائے نہیں‘پاکستان کے ٹیکس نظام میں تضادات موجود ہیں‘ایک ٹیکس دودوبار لیا جارہا ہے۔ماضی میں جس کو بھی موقع ملتا وہ ٹیکس کو چھپانے کی کوشش کرتا‘ اس سے ترقی کے سفر پر اثرات مرتب ہوئے‘ اس وقت ہمارے پاس جاری اخراجات کیلئے بھی پیسے نہیں ہوتے جبکہ ترقیاتی اخراجات کیلئے قرضے لینا پڑتے ہیں۔

زیادہ اخراجات کرنے والوںکو ٹیکس نوٹسزدیں گے ‘پائیدار ملکی ترقی اور معاشی نمو کیلئے آئندہ 6 برسوں میں جی ڈی پی کی شرح سے ٹیکسوں کی وصولی کو 20 فیصد تک بڑھانا ہو گا۔

وفاقی اور صوبائی سطح پر ٹیکس انتظامیہ اور ٹیکس کے نظام میں ہم آہنگی کیلئے کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں ٹیکس سال 2019ء کیلئے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری کے اجراء کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شوکت ترین نے کہا کہ قوم کی نظریں ارکان پارلیمان پر ہوتی ہیں۔

جب قوم کو معلوم ہو گا کہ ارکان پارلیمان شفاف طریقہ سے ٹیکس ادا کرتے ہیں تو شہری بھی اسی جذبہ کے ساتھ ٹیکس ادا کریں گے، اس سے ٹیکس کے پورے نظام میں شفافیت آئے گی‘ ٹیکس ریونیو کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرتا، ماضی میں جس کو بھی موقع ملتا وہ ٹیکس کو چھپانے کی کوشش کرتا، اس سے ترقی کے سفر پر اثرات مرتب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس جاری اخراجات کیلئے بھی پیسے نہیں ہوتے جبکہ ترقیاتی اخراجات کیلئے قرضے لینا پڑتے ہیں، اگر ٹیکس کا شفاف اور مؤثر نظام موجود ہو تو اس طرح کے مسائل سے چھٹکارا ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ٹیکس نظام میں تضادات موجود ہیں‘وزیر خزانہ نے کہا کہ ان کے خیال میں انکم ٹیکس اور کھپت ٹیکس (جی ایس ٹی) ہونا چاہئے، باقی ٹیکسوں کی ضرورت نہیں ہو گی، ہمیں ترقی پذیر ٹیکسیشن کی طرف جانا ہو گا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ صرف آمدن پر ٹیکس ہونا چاہئے‘جیسے جیسے ٹیکس کے دائرہ کار میں وسعت آئے گی ٹیکسوں کی شرح میں کمی بھی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ نادرا کے ساتھ مل کر مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ذریعے ٹیکس گزاروں کی حقیقی آمدن کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔جنوری میں اس حوالہ سے لوگوں کو نوٹس جاری ہوں گے تاہم وزیر خزانہ واضح کیا کہ اس میں ہراسانی نہیں ہو گی۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کی بنی گالہ میں اعجاز الحق سے ملاقات

?️ 18 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان سے چئیرمین ضیا لیگ اعجاز

قانون سازی کا فقدان پاکستان میں زرعی ڈرونز کے زیادہ سے زیادہ استعمال میں رکاوٹ ہے. ویلتھ پاک

?️ 10 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈرون ٹیکنالوجی دنیا بھر میں زراعت میں انقلاب

نئی دستاویزات سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات میں لندن کے دوغلے پن کا انکشاف ہوا ہے

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: حال ہی میں جاری ہونے والی دستاویزات سے پتہ چلتا

ٹرمپ کے منصوبے سے دستبرداری کے لیے حکومتِ پاکستان پر سیاسی دباؤ بڑھ گیا

?️ 14 فروری 2026ٹرمپ کے منصوبے سے دستبرداری کے لیے حکومتِ پاکستان پر سیاسی دباؤ

پاکستان کی وزارت خارجہ: تہران اور اسلام آباد کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری ہے

?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران

شریف خاندان نے سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے خلاف سازش کی ہے

?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سما

ایک بحران زدہ حکومت

?️ 8 مئی 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سربراہ نے عالمی یوم القدس کے موقع

قوم کو وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی کی راہ ہموار ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں:وزیر اعظم

?️ 18 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)ایف اے ٹی ایف کی ’گرے لسٹ‘ سے پاکستان کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے