🗓️
کوئٹہ: (سچ خبریں) جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد بلوچستان جانے اور آنے والی ٹرینوں کی سروس کو معطل کردیا گیا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے نے عارضی طور پر پنجاب اور سندھ سے بلوچستان کے لیے اپنے آپریشنز کو معطل کر دیا ہے۔
پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) عامر علی بلوچ نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ بلوچستان کے لیے تمام مسافر اور مال بردار ٹرینیں اس وقت تک معطل رہیں گی، جب تک سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے علاقے کی کلیئرنس نہ دے دی جائے، بلوچستان میں حالات معمول پر آنے تک ٹرینیں عارضی طور پر معطل کی ہیں۔
سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا کہ ہم پاکستان کی سلامتی کے اداروں کے ساتھ اس حوالے سے رابطے میں ہیں، تاہم یہ نہیں بتاسکتے کہ اس وقت زمینی صورتحال کیا ہے، تاہم انہوں نے تمام مسافروں، ریلوے کے عملے اور شہریوں کی سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور دعا کی۔
ریلوے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ متعلقہ حکام کی درخواست پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو سبی سے جعفر ایکسپریس کے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے مقام تک پہنچانے کے لیے بھی خصوصی ٹرین چلائی تھی۔
ریلوے کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر لاہور محمد آصف نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس (ڈاؤن) لاہور سے شام ساڑھے 5 بجے روانہ ہوگی، اور روہڑی/سکھر پر اس کی آخری منزل ہوگی، اب جعفر ایکسپریس کوئٹہ تک نہیں چلائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینیں شاہ لطیف ایکسپریس اور پاک بزنس ٹرین کو کم ریزرویشن کی وجہ سے منسوخ کر دیا ہے، جن مسافروں نے ان دونوں ٹرینوں میں سفر کے لیے بکنگ کرائی تھی، انہیں قراقرم اور کراچی ایکسپریس کے ذریعے ان کی منزل تک پہنچادیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں ملک دشمنوں کی جانب سے بدامنی پھیلانے کے سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور جانے والی ٹرین (جعفر ایکسپریس) پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنالیا گیا تھا، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بزدل دشمن سے 104 مسافروں کو رہا کروالیا جب کہ آپریشن میں 16 دہشت گردوں کو جہنم واصل اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔
بلوچستان میں دہشت گردی کا یہ افسوسناک واقعہ مچھ میں گڈا لار اور پیرو کنری کے درمیانی علاقے میں پیش آیا تھا، جہاں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بولان کے پاس ڈھاڈر کے مقام پر دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا تھا، دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا تھا۔
انتہائی دشوار گزار اور سڑک سے دور ہونے کے باوجود سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا تھا، یرغمالیوں میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ دہشت گرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے بھی رابطے میں تھے، دہشت گردوں کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رکھا گیا۔
مشہور خبریں۔
عوام ریلیف سے محروم، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 10،10 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا
🗓️ 16 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں
مارچ
وزیر اعظم کا کراچی کا دورہ
🗓️ 13 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے
اپریل
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے ابتدائی اوقات کی تفصیلات
🗓️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا
جنوری
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے چین روانہ
🗓️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چین کے
اکتوبر
کیا TikTok کی مقبولیت امریکی طاقت کے سینے میں خنجر ہے؟
🗓️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:میڈیا اور مواصلاتی پروگراموں کی دنیا میں، ٹک ٹاک، دنیا کے
مارچ
کیا ریاض صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے گا ؟
🗓️ 2 اگست 2023سچ خبریں:امریکی حکام کئی مہینوں سے کو معمول پر لانے کے لیے
اگست
صہیونیوں کے بڑے پیمانے پر مظاہروں کے نتائج پر شباک کے سربراہ کا اظہار تشویش
🗓️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: شباک کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ کل
اپریل
الیکشن کمیشن کا نیا نوٹیفکیشن جاری، پنجاب میں انتخابات کیلئے 14مئی کی تاریخ مقرر
🗓️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی ہدایات
اپریل