سامان کی جلد کلیئرنس، ایف بی آر کا کراچی میں ’فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم‘ نافذ کرنے کا اعلان

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) ایف بی آر کل سے کراچی میں فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم نافذ کرے گا، نئے نظام کے تحت کسٹمز کے نظام اور کام کے کلچر میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ (ایف سی اے) ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا ایک اہم جزو ہے، وزیرِاعظم شہباز شریف ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری پہلے ہی دے چکے ہیں۔

ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا کہ کراچی کے اپریزمنٹ کلکٹریٹس میں رات 12بجے کے بعد جمع ہونیوالی تمام امپورٹ گڈز ڈیکلریشنز کو ’سنٹرل اپریزنگ یونٹ‘ کے سپرد کیا جائے گا۔

خیال رہےکہ سینٹرل اپریزنگ یونٹ چند دن پہلے ایف بی آر کی جانب سے ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کراچی میں قائم کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ’فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ‘ کے نفاذ سے کسٹمز کے نظام اور کام کے کلچر میں نمایاں تبدیلی کی توقع ہے، نئے نظام سے کلیئرنس میں کم وقت لگنے سے تجارت میں سہولت میسر آئے گی، نئے سسٹم سے اسسمنٹس میں بہتری اور شفافیت لائی جا سکے گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد اس سسٹم کو جلد ہی ملک کے دیگر پورٹس اور سرحدی اسٹیشنز پر بھی نافذ کیا جائے گا، نئے نظام کے تحت کسٹمز کے اپریزمنٹ کے کام کو کسٹمز کلکٹریٹس سے باہر منتقل کیا جائے گا۔

ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور 55 افسران کو پہلے ہی سینٹرل اپریزنگ یونٹ میں تعینات کیا جا چکا ہے، اس یونٹ میں تعینات کسٹمز اپریزرز کے لیے کارکردگی کی بنیاد پر مراعات کا سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، نظام کے تحت، محنت اور دیانتداری سے کام کرنے والے اپریزنگ افسران کو اضافی مراعات دی جائیں گی ۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق نئے سسٹم میں کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کی اہلیت کے معیار اور لائسنسنگ کے نظام میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، کلیئرنگ ایجنٹس کے لیے پوائنٹ اسکورنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ وہ درست ڈیکلریشنز جمع کرائیں۔

جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پوائنٹ اسکورنگ سسٹم کے تحت درست ڈیکلریشن جمع کرانے والے کسٹمز ایجنٹس زیادہ پوائنٹس حاصل کرسکیں گے، جو ایجنٹس اپنی ڈیکلریشنز میں بہتری نہ دکھا سکے ان کے پوائنٹس کم ہو جائیں گے اور ان کا لائسنس منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر میں ہونے والی اصلاحات میں سپلائی چین کی اینڈ ٹو اینڈ مانیٹرنگ،آٹو میٹڈ پروڈکشن مانیٹرنگ، پی او ایس، آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی بنیا د پر ڈیٹا انٹگریشن، امپورٹ اسکیننگ اور ایف بی آر کی افرادی قوت کی ساکھ پر کڑی نظر رکھنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ایف بی آر کاروبار میں آسانیوں کی فراہمی اور اسے ترقی دینے کے لیے اپنے بزنس پراسسز کو بھی بہتر بنانے کے لیے بھی کام کررہا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام

🗓️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک ویب پورٹل نے صہیونی ریاست کے وزیراعظم

قید ہونے سے لے کر قرآن کو جلانے تک

🗓️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی میڈیا نے سویڈن میں قرآن کو جلانے والے سلوان مومیکا

 ن لیگ عمران خان کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی:  شیخ رشید

🗓️ 25 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے اپوزیشن پر شدید تنقید

پیٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 20 روپے تک اضافے کا امکان

🗓️ 10 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی آمدن بڑھانے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں

فواد چوہدری کی اہم آئینی ترمیم کے لئے  اپوزیشن کو مل بیٹھنےکی پیشکش

🗓️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) حکومت نے اہم آئینی ترمیم کیلئے اپوزیشن

عمران خان کو بند کرنے سے ملک کے تمام مسائل حل نہیں ہوئے، بلاول بھٹو زرداری

🗓️ 18 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ

G7 کے رکن ممالک کی لبنان میں جنگ بندی کی حمایت اور نیتن یاہو کے خلاف عدالت کے حکم پر خاموشی

🗓️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:G7 کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ نے لبنان میں جنگ

عرب سوشل میڈیا اور اسلامی مقدسات کی توہین

🗓️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: عرب دنیا میں سوشل میڈیا صارفین نے قرآن پاک کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے