?️
ملتان (سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے ٹی ایل پی سے اظہار لاتعلقی کردیا۔
ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے کالعدم ٹی ایل پی کی سیاست سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے بغیر کسی دباؤ کے الگ ہورہے ہیں، اور یہ فیصلہ کسی بھی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ شہدا کے خون کے احترام میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اگر پاک فوج کو ضرورت پڑی تو ہم اپنی افواج کے ساتھ سرحدوں پر دشمن کے ناپاک عزائم کو مٹانے کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے احتجاجی کال کا کوئی جواز نہیں تھا، بیرونی چیلنجز کے باوجود احتجاج غیرمناسب تھا۔ ایک سابق ٹکٹ ہولڈر نے کہا کہ پُرتشدد اور جتھے بازی کی سیاست اور ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے جنوبی پنجاب کے تمام ٹکٹ ہولڈرز نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی امن چاہتے ہیں، وہاں امن معاہدہ ہورہا ہے اور پاکستان میں ہماری سابقہ جماعت کی جانب سے احتجاجی تحریک کا شروع کرنا اور پھر اس احتجاج میں تشدد کا عنصر شامل ہوجانا، اس کا ہمارا ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔
سابق ٹکٹ ہولڈرز کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ریاست ہے، ریاست سے بڑھ کر کوئی نہیں، جب ریاست مضبوط ہوتی ہے تو تمام چیزیں ملتی رہتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
سلامتی کونسل کے بیان پر صنعاء کے مختلف حکام کا رد عمل
?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: سلامتی کونسل نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ مذاکرات
اکتوبر
چین کی نظر میں امریکہ کی اصلی مشکل
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج امریکی معاشرے
مئی
دی اکنامسٹ: ٹرمپ اب بھی افراتفری میں ہیں / دنیا دوسرے توانائی جھٹکے کے لیے تیار ہو جائے
?️ 30 اپریل 2026سچ خبریں: عالمی تیل کی منڈی قیمتوں میں اضافے اور ہرمز کی
اپریل
صیہونیوں کا مسجد الاقصی پر وحشیانہ حملہ/ مزاحمتی تحریک کا جواب
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول پر وحشیانہ حملہ کیا
اپریل
گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں
?️ 6 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) فنِ گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل
فروری
جرمنی نے اپنے دو جوہری پاور پلانٹس کے آپریشن میں توسیع کی
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: جرمن حکومت نے بجلی کی فراہمی کے شعبے میں
ستمبر
اختلافات کے باعث 24 نومبر کا احتجاج متاثر نہیں ہونا چاہیے،بشریٰ بی بی کا پارٹی قیادت کو انتباہ
?️ 18 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی
نومبر
جولانی کے فیصلوں پر شدید تنقید
?️ 24 فروری 2026 سچ خبریں:امیر عجان الحدید، سربراہ تحریک النہج الوسطیٰ نے زور دار
فروری