سابق وفاقی مذہبی امور پیر حسنات شاہ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

?️

سرگودھا: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ پی ٹی آئی نے سرگودھا سے اہم وکٹ گرا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر حسنات شاہ نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔پیر حسنات شاہ سے آج پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور اسد عمر کی ملاقات ہو گی۔سابق وفاقی مذہبی امور پیر حسنات شاہ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔

پیر حسنات شاہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تقریب آج منعقد ہو گی۔ پیر حسنات شاہ بھیرہ کی ایک معروف شخصیت بھی ہیں۔آنے والے دنوں میں مزید لیگی رہنماؤں کی بھی ن لیگ میں شمولیت کا امکان ہے۔اسی حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا کے کہ سابق وزیربرائے مذہبی امور اورن لیگ کے مرکزی رہنما پیر محمد امین الحسنات کی تحریک انصاف میں شمولیت انتہائی اہم ہے، پیر صاحب اور ان کا خاندان سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن سمیت پورے پاکستان اور اوورسیز میں اثر و نفوذ رکھتا ہے اور خانوادوں کی بہت بڑا سلسلہ بھیرہ شریف سے وابستہ ہے۔

قبل ازیں تحریک انصاف نے خیبرپختوںخوا میں اے این پی کی اہم وکٹ اڑا دی تھی۔ اے این پی کے سینئر رہنما غلام قادر بیٹنی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ غلام قادر بیٹنی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات میں گروپ سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ غلام قادر بیٹنی اس سے قبل بھی رکن خیبرپختونخوا سمبلی رہ چکے ہیں جبکہ جنرل الیکشن 2018 میں پی کے 94 ٹانک سے سے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر 15 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ الیکشن میں ٹانک سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے دونوں نشستوں پر متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے امیدواروں نے میدان مار لیا تھا۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں نسل کشی کی وجہ سے صیہونی حکومت کے خلاف

سابق وزیراعظم کہتے رہے فیصلے میں خود کرتا ہوں، اب کہتے ہیں اختیار نہیں دیا، وزیراعظم

?️ 15 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی

النصیرات کا جرم اور مغربی میڈیا کا دوہرا معیار

?️ 9 جون 2024سچ خبریں: المیادین نیوز سائٹ نے اپنے ایک مضمون میں النصیرات کیمپ

الوداع افغانستان، ہم جارہے ہیں لیکن جاتے جاتے بھی دہشت گردی پھیلا کر جائیں گے

?️ 2 جون 2021(سچ خبریں) امریکا نے اگرچہ شدید ذلت و خواری، بے بسی اور

بلیک شیڈو ہیکرز نے 1 ملین ڈالر کا کیا مطالبہ

?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں:بلیک شیڈو ہیکرز نے 10 لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا ہے

شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا توہین عدالت کی کارروائی کا انتباہ

?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود پی

برطانوی جیلوں کی ابتر حالت

?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: این ٹی وی  رپورٹ کے مطابق برطانوی جیلیں برسوں سے بھری

نیتن یاہو نے ٹرمپ کو تحفے کیوں دیا ؟

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: یوں تو صیہونی حکومت نے شام کی خودمختاری کی خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے