سابق وزیر خزانہ شوکت ترین سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین نے ایوان بالا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

شوکت ترین نے دبئی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران شوکت ترین نے چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا جسے صادق سنجرانی نے منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سابق وزیر خزانہ نے سیاست اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا، اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا تھا کہ وہ سینیٹ کی نشست سے بھی استعفیٰ دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ اور دوستوں سے مشاورت کے بعد سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ دو سال مالی اور صحت کے لحاظ سے بہت مشکل رہے، دو تین مرتبہ کووڈ ہوا تو اسی لیے اہلخانہ اور دوستوں کے مشورے سے پی ٹی آئی اور سینیٹ کی رکنیت دونوں چھوڑ رہا ہوں۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ میں نے پوری کوشش کی کہ ملک کے لیے جو بھی کر سکتا ہوں وہ کروں لیکن اس وقت صحت اجازت نہیں دے رہی۔

واضح رہے کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کا حصہ رہنے والے شوکت ترین نے پاکستان تحریک انصاف کے 2018 میں برسراقتدار آنے کے بعد اس میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

ماضی میں بھی وزیر خزانہ کی ذمے داریاں نبھانے والے شوکت ترین کو ایک مرتبہ پھر یہ منصب سونپا گیا اور انہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا۔

تاہم چھ ماہ بعد ہی انہیں وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا کر مشیر خزانہ بنادیا گیا تھا، آئین کے آرٹیکل 93 کے تحت وہ صرف 6 ماہ تک وفاقی وزیر رہ سکتے تھے کیونکہ کابینہ کا حصہ بننے کے لیے کسی بھی شخص کے لیے سینیٹر یا قومی اسمبلی کا رکن ہونا ضروری ہے۔

مشہور خبریں۔

حماس کی جنگ بندی کے لئے شرطیں

🗓️ 13 جون 2024سچ خبریں: اسماعیل ھنیہ کے میڈیا کنسلٹنٹ طاہر النونو نے کہا کہ جنگ

حماس کے دورہ ماسکو کے دوران کیا ہوا؟

🗓️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ تحریک حماس کے ایک

افغانیوں کو جہاز سے گرانے والے امریکی عملے کے کارکن باعزت بری

🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں:طالبان کے اقتدار میں آنے پر امریکی C-17 فوجی طیارے کے

حکومت میں ہوتے ہوئے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا ضروری ہے

🗓️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خریں) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پرفارمنس ایگریمنٹ

شہباز شریف نے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی

🗓️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ

تحریک عدم اعتماد رکوانے کے لیے سپریم کورٹ میں متعدد درخواستیں جمع

🗓️ 2 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ میں ’دھمکی آمیز خط‘ کی تحقیقات تک تحریک

کیا غزہ میں انسانی امداد پہنچی ہے؟

🗓️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی عدم آمد درجنوں

مغرب میں صہیونی اہلکار کے جنسی اسکینڈل کی خبریں عام

🗓️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:    عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مغرب میں صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے