?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے پاس اپنے اقتدار کو 15 سال تک توسیع کے لیے مخالف جماعتوں کی تمام قیادت کو نااہل کروانے جیسے ’فاشسٹ منصوبے‘ تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر کے دعویٰ کیا ہے کہ ان کو اطلاع تھی کہ عمران خان نے پارٹی صدر شہباز شریف، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی سمیت مخالف جماعتوں کی تمام قیادت کو رواں سال کے آخر تک نااہل قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ نظر آرہا تھا کہ سابق وزیر اعظم طاقت کے زور پر اپوزیشن کی پوری قیادت کو کلین سوئپ کرنا چاہتے ہیں۔
اپنے دعوے کو تقویت دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ ان کے سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات کو تیز کرنے کے لیے 100 ججوں کی خدمات حاصل کی جائیں گئی ہیں۔
خرم دستگیر نے ان خیالات کا اظہار ایک نجی ٹی وی شو کے دوران اس سوال کے جواب میں کیا کہ ان کی پارٹی کو صرف ڈیڑھ سال کے لیے ملک کی حکمرانی کو قبول کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد صرف اس لیے بنایا گیا تھا کہ عمران خان نے اس ملک پر حملہ کرنے کا فاشسٹ منصوبہ بنایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج وقت مشکل ہے لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ جب ملکی معیشت پر بات ہو رہی تھی تو جمہوریت، وفاق اور حکمرانی کے مسائل تھے اور ان تمام پہلوؤں کو بڑے تناظر میں دیکھنا ضروری تھا۔
تاہم، اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹی وی شو کا کلپ پوسٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا کہ ’دل کی بات زبان پہ آگئی! خرم دستگیر نے کھلے دل سے اعتراف کرلیا کہ عمران خان کی جمہوری طور پر منتخب حکومت میں اپوزیشن کو کرپشن کے مقدمات کا سامنا کرنے سے بچانے کے لیے ایک سازش کے ذریعے حکومت کو ہٹایا گیا۔
سابق وزیر بحری امور نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ بدمعاش معیشت کو تباہ کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی کی سرحد پر واپسی مارچ کے دوران صہیونی
اکتوبر
غزہ جنگ میں نفسیاتی فوج؛ صیہونی فوجی خودکشی کے بارے میں کیوں سوچتے ہیں؟
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: غزہ جنگ میں صہیونی فوج اور کابینہ کی طرف سے
اگست
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
?️ 5 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد
جون
امریکی فوجی نے کی کولمبیا کی 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی
?️ 14 جنوری 2023کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے امریکی فوجی کے ہاتھوں 10 سالہ
جنوری
الیکشن کیمیشن نے وزیر اعظم کے خلاف بولنے پر لگائی لگام
?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے وزیراعظم عمران خان
مارچ
غزہ کھنڈر بن چکا ہے: اقوام متحدہ
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی
جون
اسرائیل کی سعودی عرب میں 12 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی ماہر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے سعودی
دسمبر
شمالی عراق میں داعش کے آٹھ رہنما ہلاک
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: عراق کے سیکورٹی انفارمیشن سینٹر نے منگل کے روز شمالی
جون