سابق سینیٹر مشتاق احمد خان پاکستان پہنچ گئے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل سابق سنیٹر مشتاق احمد اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔ مشتاق احمد خان اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد اردن پہنچے تھے ، آج عمان سے گلف ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔

اسی حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اردن میں پاکستانی سفارتخانے نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، جنہیں اسرائیل نے گزشتہ ہفتے فلوٹیلا کو روکنے کے بعد حراست میں لیا تھا، بحفاظت پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

سابق سنیٹر مشتاق احمد خان نے اسرائیلی فورسز سے رہائی ملنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی آزادی تک جدوجہد جاری ہے گی، اسرائیلی ناکہ بندی کو دوبارہ توڑیں گے۔

رہائی کے بعد جاری کردہ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے بتایا کہ مجھے الحمداللہ رہائی مل چکی ہے اور میں اردن پہنچ چکا ہوں تاہم دورانِ حراست اسرائیلی فورسز نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، 6 دن اسرائیل کی بدنام زمانہ جیل میں قید رہے جہاں ہم پر کتے چھوڑے گئے، پیروں میں بیٹریاں ڈالی گئیں اور جسمانی و ذہنی اذیت دی گئی، پانی تک رسائی بھی نہیں دی گئی، ہم نے مطالبات کے حق میں 3 دن بھوک ہڑتال کی۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ 5 سے 6 روز قید میں رکھنے کے بعد 150 ساتھیوں سمیت مجھے رہا کر دیا گیا، اس وقت اردن میں موجود ہوں اور جلد پاکستان واپسی کا ارادہ ہے لیکن نسل کشی کرنے والے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے اور غزہ کو بچانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم اسرائیل کے خاتمے اور مسجد اقصیٰ کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

ترک تجزیہ کار: اسرائیل کے خلاف انقرہ کی پابندیاں منافقانہ ہیں

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: ترکی کے ایک نامور تجزیہ نگار نے ترکی کی دو

بائیڈن کے نئے جھوٹ پر حماس کا ردعمل

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اس دعوے پر

پاکستان میں پیٹ کی بیماریاں عروج پر، سینکڑوں مزید ماہرین امراض پیٹ و جگر درکار

?️ 10 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اس وقت پیٹ کے امراض کی وباؤں کی

ہم کئی محاذوں پر دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں:حزب اللہ

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اس

شیطان کے بھائی

?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:عراق میں المطبتون – اخوان – الشیطان (صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ

جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر سے دلائل طلب

?️ 8 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو

کوئٹہ: ’جبل نورالقرآن‘ سے قران پاک کے قدیم نسخے چوری

?️ 24 جنوری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قرآن پاک کے ضعیف

مسئلہ کشمیر کے حل تک برصغیر میں امن قائم نہیں ہوگا: وزیر خارجہ

?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے