?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی سیشن کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم کے مقدمے میں گرفتار نامور تجزیہ کار اور کالم نگار اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
جج رفاقت علی قمر نے درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت اوریا مقبول جان کی جانب سے میاں علی اشفاق نے دلائل دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا کیس محض مفروضے پر مبنی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پاس نہ کوئی شواہد ہیں نہ ہی ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود ہیں، اوریا مقبول جان سے کوئی ریکوری بھی نہیں ہونی۔
انہوں نے استدعا کی کہ عدالت اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت منظور کرے۔
اس موقع پر ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی، سیشن کورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، بعد ازاں محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
یاد رہے کہ 31 اگست کو لاہور کی سیشن کورٹ نے کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کر کے ان کے خلاف مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا تھا۔
ایک روز قبل لاہور کی مقامی عدالت نے تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کیخلاف سائبر کرائم کے مقدمے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
26 اگست کو لاہور کی ضلع کچہری نے سائبر کرائم کیس میں کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا تھا۔
22 اگست کو ضلع کچہری لاہور نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم مقدمے میں کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے محفوظ فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے ہدایت دی تھی کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر رپورٹ عدالت پیش کریں۔
21 اگست کو رات گئے اوریا مقبول جان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
فلسطین اور لبنان کے عوام نیتن یاہو کی نسل کشی کا شکار
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اس بات پر زور
ستمبر
چیف جسٹس کی توسیع پر بار بار بات کرنا غیر ضروری، غیر مناسب ہے، وزیر قانون
?️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا
ستمبر
وزیر اعظم نے 26 نومبر کے احتجاج میں گولی نہ چلنے کی نا مناسب بات کی، علی امین گنڈاپور
?️ 4 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا
جنوری
اگلے ہفتے تک منی بحٹ لائیں گے
?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سماء
نومبر
حماس کا مسجد اقصیٰ کو یہودی بنانے کی سازش کے خلاف اعلان جنگ
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اور قدس امور کے سربراہ
مئی
آئین واضح ہے پیسہ خرچ کرنے کا اختیار صرف عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے، راجا پرویز اشرف
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا
اپریل
افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے بھی سکیورٹی کے چیلنجز سامنے آئے ہیں
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے
ستمبر
وزیر اعظم نے آئی جی حیدرآباد کے خلاف ایکشن لینے کے احکامات جاری کر دئے
?️ 22 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد
جون