?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی شعبے میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی برآمدات میں اضافے اور زرعی شعبے کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی زرعی شعبے پر جامع رپورٹ پیش کی گئی جس میں شعبے کو درپیش مسائل، موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبے کی اصلاحات اور کسانوں کو عالمی سطح پر رائج جدید طریقۂ کار سے متعارف کروانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ زراعت کی مجموعی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے کسانوں کو معیاری بیج، کھاد اور زرعی ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ زرعی اجناس کی پراسیسنگ کے ذریعے برآمدات کے قابل اشیا کی تیاری کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں تاکہ ویلیو ایڈیشن کو فروغ دیا جا سکے۔ حکومتی خرچ پر ایک ہزار پاکستانی طلبہ کو جدید زرعی تربیت کے لیے چین بھجوایا گیا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی کی بھرپور استعداد موجود ہے اور زراعت کی ترقی کے لیے تحقیق پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماہی گیری اور پھلوں سمیت ان سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ساحلی پٹی پر پام آئل کی پیداوار کے لیے پالیسی اقدامات تشکیل دے کر پیش کیے جائیں، جبکہ آئندہ پانچ برسوں میں زرعی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
ہم اسرائیل کو عالمی دہشت گرد سمجھتے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم
?️ 18 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص
جون
پنجاب میں آشوب چشم کی وبا بےقابو، متاثرین کی تعداد 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی
?️ 2 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں آنکھوں کے انفیکشن ’پنک آئی‘ یعنی آشوب
اکتوبر
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان ہاؤس تبدیلی کو مسترد کر دیا
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان ہاؤس
جنوری
امریکی عوام کی نظر میں صیہونی ریاست؛نیویارک ٹائمز کا انکشاف
?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:نئی سروے رپورٹ کے مطابق، غزہ پر حملوں کے بعد
اپریل
امریکی دہشت گرد فوج کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کا قتل، پینٹاگون نے اہم اعتراف کرلیا
?️ 3 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی فوجی ادارے پینٹاگون نے اہم اعتراف کرتے ہوئے
جون
عراق کے شمال مغربی علاقہ میں ایک اجتماعی قبر کا انکشاف
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: عراقی ذرائع نے ملک کے شمال مغرب میں ایک اجتماعی
مارچ
امریکہ کی ایک بار ایران کے ملکی مسائل میں مداخلت
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایرانی کی اسلامی انقلاب
ستمبر
الیکشن کمیشن نے حکومت کی درخواست مسترد کر دی
?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے
ستمبر