زاہد حفیظ چوہدری کی  آسٹریلیا میں بطور  ہائی کمشنرتقرری

زاہد حفیظ چوہدری کی  آسٹریلیا میں بطور  ہائی کمشنرتقرری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)آسٹریلوی  وزارتِ خارجہ نے زاہد حفیظ چوہدری کی بطور ہائی کمنشر تقرری کی منظوری دینے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی آسٹریلیا میں بطور ہائی کمشنر تقرری کر دی گئی ہے۔اس وقت وہ دفتر خارجہ کے ترجمان کے فرائض انجام دینے میں مصروف ہیں۔

آسٹریلوی وزارتِ خارجہ نے زاہد حفیظ چوہدری کی بطور ہائی کمشنر تقرری کی منظوری دے دی۔زاہد حفیظ چوہدری اس وقت دفترِ خارجہ کے ترجمان کے فرائض انجام دے رہے ہیں، وہ اس سے قبل برطانیہ اور امریکا میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری اس وقت وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ساؤتھ ایشیا اور سارک ہیں، انہیں عائشہ فاروقی کی جگہ ترجمان دفتر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔زاہد حفیظ چوہدری امریکا، افغان اور امورِ کشمیر کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وہ وزارتِ خارجہ ہیڈ کوارٹرز اور فارن مشنز میں خدمات کا 26 سالہ تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے اور لندن میں پاکستانی ہائی کمشن میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔نئے ترجمان دفتر خارجہ وزارت خارجہ میں ڈی جی افغانستان، ایران اور ترکی بھی رہے ہیں۔زاہد حفیظ چوہدری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن میں جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر بھی رہے ہیں۔

انہوں نے یونیورسٹی آف لندن سے انٹرنیشنل لا میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی، بزنس ایڈمنسٹریشن میں بھی ماسٹر کیا۔زاہد حفیظ چوہدری نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی واشنگٹن سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

پنجاب حکومت کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

?️ 23 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) صوبائی حکومت نے اپنے انقلابی منصوبے اپنی چھت اپنا

فلسطینی صحافی کا قاتل فوجی مجرم نہیں:صیہونی فوج

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے حال ہی میں الجزیرہ کی رپورٹر فلسطینی خاتون

مائیکرو سافٹ کے چار ملازم نوکری سے باہر؛ وجہ ؟

?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: مائیکروسافٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کی

وزیراعظم کا ایران کے رہبر معظم مجتبی خامنہ ای کے نام خط، ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

?️ 10 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے

بادشاہت کو بچانے کے لیے چارلس کی جنگ

?️ 1 نومبر 2025بادشاہت کو بچانے کے لیے چارلس کی جنگ برطانیہ کے بادشاہ چارلس

حزب اللہ کا رمت ڈیوڈ بیس پر میزائل حملہ

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: ہفتے کے روز اپنے دوسرے بیان میں لبنان کی حزب اللہ

فلسطین صیہونی حکومت کے ساتھ زمین کی تقسیم کو قبول نہیں کرے گا: اسلامی جہاد

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:     خالد البطش نے قدس گروپ کے کمانڈروں میں سے

محسن نقوی 3 برس کیلئے چیئرمین پی سی بی منتخب

?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو 3 برس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے