?️
کراچی: (سچ خبریں) ٹیکس جمع کرنے میں کمی کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے ساڑھے سات ماہ کے دوران بینکوں سے قرض لینے میں 84 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ حکومت گزشتہ مالی سال کے دوران لیے جانے والے قرضوں کے حجم سے رواں سال بہت دور ہے۔
رواں مالی سال 4 جولائی سے 14 فروری تک وفاقی حکومت نے 658 ارب روپے قرض لیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 4 ہزار 44 ارب روپے قرض لیا گیا تھا۔
حکومت محصولات اکٹھا کرنے میں سخت کمی کا سامنا کرتے ہوئے اپنے قرضوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تاہم اس کمی کے باعث حکومت رواں مالی سال کے آخر میں بینکوں سے زیادہ قرض لینے پر مجبور ہوگی۔
2024-25 کے پہلے آٹھ ماہ میں ٹیکس شارٹ فال بڑھ کر 606 ارب روپے ہوگیا ہے۔ معاشی اشاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اس وقت ایک آئی ایم ایف مشن پاکستان میں ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا دعویٰ ہے کہ ملک 7 ارب ڈالر کے کُل قرض کے پیکیج میں سے 1.1 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے بات چیت کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔ تاہم حکومت مالی سال 25 کے لیے طے شدہ 120 کھرب 97 ارب روپے کے محصولات کے ہدف سے محروم رہے گی۔
جب پالیسی کی شرح غیر معمولی طور پر 22 فیصد تھی، تو حکومت نے مالی سال 24 میں بینکوں سے 86 کھرب 91 ارب روپے قرض لیا تھا، اور سرکاری سیکیورٹیز میں خطرے سے پاک سرمایہ کاری کی وجہ سے بینکوں کا منافع دوگنا ہوگیا۔ اب جب شرح سود 12 فیصد پر آگئی ہے حکومت کی جانب سے قرض لینے میں کمی آگئی ہے۔
مالی سال 25 کی دوسری سہ ماہی کے دوران بینکوں نے بڑے پیمانے پر لیکویڈیٹی کو نجی شعبے میں پمپ کیا، لیکن اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ قلیل مدتی قرض ہے۔
مالی سال 2023 اور 2022 میں حکومت نے بینکوں سے بالترتیب 37 کھرب 16 ارب اور 34 کھرب 48 ارب روپے قرض لیا تھا۔
حکومت نے مقامی ڈیٹ سروسنگ کے لیے 87 کھرب 36 ارب اور غیر ملکی ڈیٹ سروسنگ کے لیے 10 کھرب 38 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
بینکوں سے کم قرض لینے سے حکومت کو مالی خسارے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تجویز کردہ حد میں رہنے میں مدد مل سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
ماسٹرکارڈ میں فنگر پرنٹ اسکینرسہولت کا اعلان
?️ 8 مارچ 2021لاہور {سچ خبریں} سیول ماسٹرکارڈ میں فنگر پرنٹ اسکینرسہولت کا اعلان کر دیا گیا
مارچ
اردن میں دنیا کا سب سے بڑا امریکی سفارت خانہ
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: بعض مغربی سفارتی ذرائع نے امریکی ذرائع کے حوالے سے
اگست
مصر اور امریکہ کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:حالیہ دنوں میں مصر نے روس، چین اور ترکی کے
مئی
ایک بار خاکروب کی وردی پہن کر بھی دیکھ لیں
?️ 18 مئی 2024ڈیرہ غازی خان: (سچ خبریں) زرتاج گل نے مریم نواز کو ڈیرہ
مئی
واٹس ایپ کا پرائیویسی بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے کمیونٹیز
جون
بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، اسحٰق ڈار
?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ خارجہ اور نائب وزیرِ اعظم محمد اسحٰق
نومبر
یمن میں پانچ برطانوی جاسوسوں کو سزائے موت
?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:یمن کے دار الحکومت صنعا کی ضلعی فوجداری عدالت نے برطانوی
جولائی
مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرکی صورتحال کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 18 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر
اکتوبر