🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ‘پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعظم پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان ریلویز اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یہ فائدہ اپنے مسافروں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلویز کی میل/ایکسپریس کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جارہی ہے۔
سعد رفیق نے کہا کہ اسی طرح پی آئی اے کی اندرونِ ملک تمام پروازوں کی دونوں کلاسوں پر کرایوں میں 10 فیصد رعایت دی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس رعایت کا اطلاق اگلے 30 روز کے لیے ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ واضح رہے کہ ریلویز میں 94 فیصد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں جبکہ پی آئی اے کے 90 فیصد اکانومی کلاس کے ہوتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ روز 17 جولائی کو جاری کردیا جائے گا۔
سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے اس اقدام کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نجی ایئرلائنز کو بھی یہ ہدایت کرے گی کہ وہ اپنے کرایوں میں کمی کریں۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ صوبائی حکومتیں ٹرانسپورٹرز سے رابطہ کر کے ان کے کرایوں میں بھی کمی کے اقدامات کریں گی۔
یاد رہے کہ 14 جولائی کی رات قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں کمی کے پیش نظر ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل 40 روپے 54 پیسے سستا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہاں یہ بھی مدِ نظر رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایدف) سے قرض معاہدے کی بحالی کے لیے تقریباً ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں اتحادی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 مرتبہ اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول 248 روپے تک پہنچ گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
روس یوکرین میں نیوکلیئر شیلڈ استعمال کر رہا ہے: امریکہ
🗓️ 2 اگست 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے روس پر الزام عائد
اگست
موزمبیق میں داعش کی وحشیانہ کاروائی، متعدد غیرملکی افراد کے سر قلم کردیئے
🗓️ 10 اپریل 2021موزمبیق (سچ خبریں) موزمبیق میں داعش کی دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے اور
اپریل
انصاراللہ یمن کا صہیونیوں کے لیے دلچسپ پیغام
🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن حزام
جنوری
شام کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا اہم اعلان
🗓️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ شام
مارچ
کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم
🗓️ 13 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر پر
جولائی
پاک-ایران سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کو ’تیسرے ملک‘ کی مدد حاصل ہے، ایرانی وزیر خارجہ
🗓️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا
جنوری
غزہ کے عوام کی حمایت میں بغداد کے التحریر اسکوائر پر سینکڑوں عراقیوں کا اجتماع
🗓️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: بغداد کے التحریر اسکوائر پر سیکڑوں عراقی شہری فلسطینی مزاحمت
اپریل
ہم فلسطین کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں:الجزائری عہدہ دار
🗓️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:الجزائر کی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے فلسطینیوں میں اتحاد
نومبر