?️
اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میںروپے کی قدر میں کمی کا ذمہ دار مسلم لیگ ن کو ٹہراتے ہوئے کہا کہ ایکسچینج ریٹ پالیسی کی وجہ سے60 ارب ڈالراس ملک سے ڈرین ہوگئے اور پیپلزپارٹی 25 ارب ڈالرزکی ایکسپورٹس چھوڑکرگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے روپے کی قدر کو گرایا، ٹیکسیشن کی یہ بات نہ کریں،گروتھ ریٹ کم ہوتوٹیکسیشن گرتی ہے، ہم گروتھ ریٹ کو 5 فیصد پر لے کر جائیں گے، ہم ٹیکس کے ہدف کو نہ صرف مکمل بلکہ اس سےزیادہ جمع کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ کتنے ماہ سے عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، عمران خان غریب آدمی پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، ہم نے غریب کیلئے عملی منصوبہ دے دیا ہے، عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں،۔ شوکت ترین نے کہا کہ کورونا کے باوجود پاکستان کی گروتھ بڑھی، کرنٹ اکاؤنٹ ابھی بھی سرپلس ہے، ہم نےایڈوائزری کونسل بنائی،22 وزارتیں ہیں جس نے اسٹریٹیجک پلاننگ کی، اسٹریٹیجک پلاننگ ماضی میں توبالکل چھوڑ دی گئی تھی، ہماری برآمدات بڑھیں گی اوردرآمدات کم ہوں گی، حکومت جب کوئی وعدہ کرتی ہے تو اس کو پورا کرتی ہے۔
اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ ہم مسائل سےگھبراتےنہیں ہیں، یہ لوگ اپنے گریبان میں جھانکیں، یہ عوام کی بات کرتے ہیں، یہ آئی ایم ایف کی بات کرتے ہیں، کیا ان کی حکومتیں آئی ایم ایف کے پاس نہیں گئیں؟ انہوں نے 60 ارب ڈالرز کا ٹیکا لگایا، اگر یہ چیلنج کرنا چاہتے ہیں تو میں ان کو کاغذ دکھاؤں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ گری، اس کی وجہ سے آئی ایم ایف آئی، آئی ایم ایف آپ کی وجہ سے آئی۔
شوکت ترین کا کہنا تھاکہ ایف بی آر میں اصلاحات کر رہے ہیں، ٹیکس ڈیفالٹرز کی گرفتاری کا اختیار مجھ سمیت دو دیگر افراد کے پاس ہوگا، ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کریں گے، اس سال 4700 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کریں گے اور اگلے سال 5800 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کریں گے۔ اسی طرح وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل آئی ایم ایف سے بات چیت ہوئی، آئی ایم ایف سے کہا سرکلرڈیٹ اور پاورسیکٹر کو ٹھیک کریں گے، بجلی ٹیرف بڑھایا تو لوگ سڑکوں پر آجائیں گے۔
انہوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق بتایا کہ ابھی تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہے، ایک ہفتے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہو جائےگا۔ مزید برآں انہوں نے بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاور سیکٹر میں صلاحیتی ادائیگی کا مسئلہ ہے اس کی وجہ سے 900 ارب روپے ہم اس مد میں ادا کررہے ہیں جو ہم استعمال بھی نہیں کرتے تاہم ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے آئی ایم ایف کو کہہ دیا ہے کہ غریب عوام پر ہم بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس نقصان کو کم کرنے کیلئے ان پاور پلانٹس کی انتظامیہ تبدیل کردی ہے، اسے کنٹریکٹ پر دینے کی کوشش کریں گے تاکہ نقصانات کم ہوں، یہ بہت بڑا چیلنج ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ 2018-2019 کے درمیان نمو کم ہوکر 2 فیصد تک آگئی تھی تاہم عمران خان صاحب نے سخت فیصلے کیے جس میں سے ایک تعمیرات کے شعبے کو بڑھاوا دینا ہے، یہ بہت بڑا قدم تھا، اس میں قوانین کو درست کرنے کی ضرورت تھی، مارک اپ کی شرح کم کرنی تھی اور آئی ایم ایف سے مراعات حاصل کرنی تھیں۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی عیسائی بھی صہیونی حملوں سے محفوظ نہیں
?️ 8 اگست 2026سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطینی عیسائی
اگست
فرانس کے 12 سال بعد شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:فرانسوی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ فرانس کی حکومت نے
دسمبر
نیتن یاہو عالمی عدالت پر غصہ
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نے ہیگ کی عدالت میں اس حکومت کے
جنوری
بعض عرب حکمرانوں کو فلسطین کا نام سننا بھی گوارہ نہیں:جہاد اسلامی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی تحریک جہاد اسلامی نے فلسطین کے تئیں بعض
ستمبر
سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت بند کرؤ: فرانسیسی عوام
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:فرانسیسی دارالحکومت میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے آل سعود حکومت
فروری
کابینہ نے فلسطین، لبنان میں امدادکیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی
?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی
اکتوبر
کراچی میں دستی بم حملہ
?️ 15 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ہفتے کی رات ٹرک
اگست
غزہ میں مصر کے منصوبے کے ساتھ امریکہ کے ابتدائی معاہدے کا اعلان
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرایع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے مصری حکومت سے
مارچ